خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 449 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 449

خطبات محمود ۴۴۹ ۲۳ سال ۱۹۳۸ ء تحریک جدید کے تمام مطالبات کی طرف توجہ دیں فرموده ۲۲ جولائی ۱۹۳۸ ء ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : - ایسے بارش کے دنوں میں جبکہ ڈور ڈور کے لوگوں کے لئے آنا مشکل ہوتا ہے اور جبکہ مسجد بھی لوگوں کے لئے کافی نہیں ہو سکتی ، شرعی طریق یہ ہے کہ منتظمین کی طرف سے اعلان ہو جانا چاہئے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوتا تھا کہ صَلُّوا فِي رِجَالِكُمْ یعنی اپنی اپنی جگہ نماز پڑھ لیں ۔ اس زمانہ میں جو سہولتیں میسر ہیں ان کے لحاظ سے ایسی بارش کے موقع پر اگر ایسا اعلان ہو جائے کہ جو لوگ محلوں میں جمعہ کی نماز پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں تو اس طرح بہت سے لوگوں کو جمعہ میسر آ سکتا ہے، اس کے بغیر وہ لوگ جو نہیں آسکیں گے جمعہ سے بالکل محروم رہ جائیں گے ۔ اگر قبل از وقت اعلان ہو جائے کہ جو لوگ چاہیں اپنی اپنی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کر سکتے ہیں تو جمعہ کے ثواب سے ساری جماعت متمتع ہو سکتی ہے۔ پس آئندہ کے لئے منتظمین کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ جب کبھی ایسا دن ہو، بارش زیادہ ہو، آنے والوں کے لئے جگہ تھوڑی ہو اور تکلیف کا احتمال ہو تو خلیفہ وقت سے اجازت او لے کر محلوں میں جمعہ کی اجازت کا قبل از وقت اعلان کرا دیا کریں کہ آج سوائے اُن لوگوں کے جو اسی مسجد میں آنا چاہیں باقی لوگ اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں نماز جمعہ پڑھ سکتے ہیں ۔ اس کے بعد میں جماعت قادیان کو بھی اور بیرونی جماعتوں کو بھی ”الفضل“ کے ذریعہ