خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 424

خطبات محمود ۴۲۴ ۲۲ سال ۱۹۳۸ تشهد میاں عزیز احمد صاحب مرحوم سے متعلق معاندین کے اعتراضات (فرموده ۱۵ / جولائی ۱۹۳۸ء) تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - گوانفلوئنزا کے حملہ کی وجہ سے جو اس ہفتہ میں مجھ پر ہو اتھا میں خطبہ کے بوجھ کو اپنے جسم کی طاقت سے بہت زیادہ پاتا ہوں لیکن چونکہ ایک مضمون میں نے شروع کیا ہوا ہے میں نے کی مناسب سمجھا کہ اس کا بقیہ حصہ آج ختم کر دوں اور گو جسمانی طاقت کے لحاظ سے مجھے چاہئے تھا میں نہایت مختصر طور پر خطبہ دے کر بیٹھ جاتا لیکن مضمون کو ختم کرنے کی نیت سے میں کوشش کروں گا کہ جس طرح ہو یہ مضمون آج ختم ہو جائے۔میں نے بیان کیا تھا کہ احرار کی طرف سے بھی دو اعتراض مجھے پہنچے ہیں۔جن میں سے پہلے اعتراض کا جواب میں نے گزشتہ خطبہ میں دے دیا تھا اب ان اعتراضوں میں سے صرف ایک اعتراض باقی رہ گیا ہے اور میں آج اس کا جواب دینا چاہتا ہوں۔وہ اعتراض یہ تھا کہ میاں عزیز احمد صاحب کے جنازہ میں ہزاروں آدمی شامل ہوئے۔کیا یہ ہمدردی نہیں اور کیا یہ بغیر حکم کے ہو سکتا تھا۔اگر ان کو بُرا کہتے ہیں تو ان کا جنازہ کیوں پڑھا گیا اور اگر جنازہ میں شمولیت بری نہیں تھی تو خود کیوں جنازہ میں شامل نہیں ہوئے۔