خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 420 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 420

خطبات محمود لد۔ سال ۱۹۳۸ ء قرار دے دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ صرف یہی ایسا نہیں بلکہ اس کا باپ اور اس کے بھائی بھی سلسلہ کے غدار ہیں کیونکہ وہ اس کی مدد کرتے ہیں حالانکہ امور عامہ بھی ابتداء میں الزام لگا تا ہے اور جب تک وہ الزام پایہ ثبوت تک نہیں پہنچ جاتا اُس وقت تک ملزم ہرگز مجرم نہیں بن سکتا اور نہ اس کی مدد کرنے والا غدار کہلا سکتا ہے۔ جب شریعت ملزم کی مدد کو غداری قرار نہیں دیتی تو کسی اور کا کیا حق ہے کہ اسے غداری قرار دے دے۔ اس کے مقابلہ میں بعض لوگ اس پر چڑتے ہیں کہ انہیں جائز و ناجائز وسائل سے ملزم کی امداد کرنے سے کیوں روکا جاتا ہے ۔ یہ دونوں غلطی پر ہیں ملزم کی جائز امداد ہرگز غداری نہیں ۔ اگر امور عامہ کی ہر بات درست ہو تو پھر قضاء کا دروازہ شریعت نے کیوں کھولا ہے ۔ قضاء کے محکمہ کا قیام شریعت کی طرف سے اسی لئے کیا گیا ہے کہ جب تک قاضی کوئی فیصلہ نہ کر دے شریعت ملزم کو مجرم قرار نہیں دیتی اور جب شریعت اسے مجرم نہیں سمجھتی تو اس کی امداد کرنا غداری کس طرح ہو سکتا ہے سوائے اس کے کہ اسے جرم کا ذاتی علم ہو۔ مثلاً اگر کسی کو ذاتی طور پر علم ہو کہ فلاں نے چوری کی ہے اور پھر وہ اس کی مدد کرتا ہے تو وہ مجرم ہے لیکن ملزم کی امداد جس کا جرم قضاء یا علماً ثابت نہیں بہر صورت جائز ہے۔ پھر جو لوگ اس بات پر چڑتے ہیں کہ انہیں جائز و نا جائز وسائل سے ملزم کی امداد کرنے سے کیوں روکا جاتا ہے وہ بھی غلطی پر ہیں کیونکہ نا جائز امداد ہرگز قابل برداشت نہیں جس طرح اوّل الذکر کو غدار کہنا غلط ہے اسی طرح ثانی الذکر کو محض ملزم کی امداد کرنے والا بھی کہنا دھوکا ہے۔ اس سوال کا جواب میں نے تفصیل سے اس لئے بیان کیا ہے تا جماعت کی بعض اصول میں راہنمائی ہو جائے ۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ اصل اعتراض کا جواب بہت مختصر ہے ۔ اصل اعتراض صرف یہ ہے کہ ایک غریب آدمی ہائی کورٹ اور پھر پریوی کونسل تک کس طرح پہنچ سکتا تھا۔ ضرور ہے کہ جماعت نے اس کی مدد کی ہو۔ اس کا اصولی جواب تو وہی ہے کہ جو میں بیان کر چکا ہوں کہ یہ اعتراض محض ناواقفیت کا نتیجہ ہے کیونکہ قانون ملزم کی امداد کرنے سے نہیں روکتا۔ دوسرا جواب واقعات کی بناء پر ہے کہ یہ اعتراض محض واقعات سے ہے کہ یہ اعتراض میں واقعات - بے خبری کے سبب سے ہے ۔ ہم نے نہ ہائی کورٹ میں نہ پریوی کونسل میں روپیہ خرچ کیا ہے۔