خطبات محمود (جلد 19) — Page 397
خطبات محمود ۳۹۷ ۲۱ سال ۱۹۳۸ ء میاں عزیز احمد صاحب مرحوم سے متعلق اپنوں کے خیالات اور معاندین کے اعتراضات ( فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۳۸ ء ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : - میں گزشتہ خطبات کے سلسلہ میں اب وہ اعتراضات لیتا ہوں جو ہمارے اندر سے بعض نکل جانے والے آدمیوں کی طرف سے یا ان کے بھائی احرار کی طرف سے اپنے خطبوں یا پرائیویٹ مجالس میں بیان کئے گئے ہیں ۔ ان دو اعتراضوں میں سے پہلا اعتراض یہ ہے کہ ظاہر یہ کیا جاتا ہے کہ ہم نے میاں عزیز احمد صاحب کی مدد نہیں کی حالانکہ ان کے مقدمات پر ہزاروں روپیہ خرچ کر دیا گیا ہے۔ ورنہ وہ غریب آدمی ہائی کورٹ اور پھر پریوی کونسل تک مقدمہ کیونکر لڑ سکتا تھا ، گویا یہ جو مرکز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم نے میاں عزیز احمد صاحب کی مدد نہیں کی یہ درست نہیں ور نہ ہائیکورٹ اور پریوی کونسل تک مقدمہ میاں عزیز احمد صاحب جیسا غریب آدمی کیونکر لڑسکتا تھا ۔ پہلے تو میں اصولی طور پر اس امر کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کسی شخص کا جرم انکشاف کے ص کا بعد ثابت ہوتا ہے نہ کہ پہلے ۔ خالی الزام کسی کے مجرم کو ثابت نہیں کیا کرتا ۔ ( میں زیادہ تر