خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 332 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 332

خطبات محمود ۳۳۲ سال ۱۹۳۸ ء تیسری کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کو کوئی چیز اچھی نظر آئے مگر وہ اسے ملتی نہ ہو۔ اس صورت میں ہم اسے پاگل یا منافق نہیں کہیں گے کیونکہ اگر وہ اس کی تعریف کرتا ہے تو اپنے عقیدہ کا اظہار کرتا ہے اور چونکہ اسے عمل کا موقع نہیں ملا اس لئے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ اگر اسے عمل کا موقع ملے اور وہ غفلت برتے یالا پرواہی سے کام لے تو بے شک ہم کہیں گے کہ یا تو اس کی تعریف منافقانہ اور پاگلا نہ تھی اور یا پھر اب اس پر جنون کا دورہ ہو گیا ہے۔ جس کے ماتحت یہ اس چیز کی نیکی اور خوبی کو بھول گیا ہے۔ اس اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے اب ہم دیکھتے ہیں کہ ایک مسلمان متواتر بلا ناغہ اور دن میں کئی کئی بار الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ، کہتا ہے گویا وہ اقرار کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بڑی تعریف والا ہے، کیوں اس لئے نہیں کہ مجھ پر احسان کرتا ہے، اس لئے نہیں کہ میری خبر گیری کرتا ہے، بلکہ وہ اس لئے تعریف کا مستحق ہے کہ رب العلمین ہے اور ساری دنیا کا خیال رکھتا ہے۔ رات دن ، صبح و شام ، دو پہر غرض کہ ہر لحظہ اور ہر روز اور ہر ہفتہ اور ہر مہینہ اور ہر سال وہ اس امر کا اقرار کرتا چلا جاتا ہے۔ بلوغت سے لے کر موت تک کبھی کھڑے اور کبھی بیٹھے ، کبھی لیٹے کبھی ان معین الفاظ میں اور کبھی عام فقرہ کی صورت میں ہم اس مضمون کو بیان کرتے ہیں ۔ کبھی تو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ہی کہتے ہیں اور کبھی دوسری دعائیں کرتے ہیں جن کا مطلب بھی دراصل یہی ہے ۔ جب سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمُ يَا سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى کہتے ہیں یا أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله کہتے ہیں تو اس کا بھی یہی مفہوم ہوتا ہے کیونکہ یہ سب باتیں ربوبیت عالمین پر دلالت کرتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کی سب سے زیادہ تعریف کیوں ہے؟ اس لئے کہ وہ سب کا رب ہے اور اس کے سوا اور کوئی ربوبیت کرنے والا نہیں ۔ پس بعض حالتوں میں رتے ہیں انہی الفاظ میں اور بعض حالتوں میں دوسرے الف میں دوسرے الفاظ میں ہم اللہ تعالیٰ کی یہ صفت بیان کرتے اور کہتے ہیں کہ واہ واہ ہمارا رب کیسا اچھا ہے ساری دنیا کی ربوبیت کرتا ہے لیکن غور کرنا چاہئے کہ ہمارے لئے بھی تو ربوبیت کے مواقع آتے ہیں ۔ اگر ربوبیت اچھی چیز ہے تو ہمیں بھی یہ صفت اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے ۔ اگر ہم اسے پیدا کرتے ہیں تو ہمارا الْحَمْدُ لله رب العلمین کہنے کا دعوی سچا اور مؤمنانہ ہے ۔ ورنہ یہ منافقانہ یا پا گلا نہ ہے ۔ مؤمن کیلئے