خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 186 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 186

خطبات محمود ۱۸۶ سال ۱۹۳۸ء حقیقت ایمان سے بے نصیب ہو چکے ہیں اور ایمان کی بشاشت ابھی انہیں حاصل نہیں ہوئی کی کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایمان کا ادنی مقام یہ ہے کہ اگر انسان آگ میں بھی ڈالا جائے تو پرواہ نہ کرے۔مگر وہ آگ تو کیا معمولی معمولی قربانیاں کرنے سے ہچکچاتے اور پھر کہتے ہیں کہ ہم مؤمن ہیں، پھر کہتے ہیں کہ ہم خدائی سلسلہ میں شامل ہیں۔یاد رکھو خدائی سلسلے بندوں کی تعداد پر نہیں چلتے بلکہ ایمان اور اخلاص سے ترقی کرتے ہیں۔تم اگر لاکھوں بھی ہو جاؤ مگر تمہارے دل میں وہ ایمان نہ ہو جو غیر متزلزل ہو تو تم دنیا میں کوئی سچائی قائم نہیں کر سکتے۔لیکن اگر تم ایمان اور اخلاص پر قائم ہو جاؤ تو پھر خواہ تم تھوڑے ہی ہو تم دنیا پر غالب آکر رہو گے کیونکہ جو خدا کے ہو جاتے ہیں ان کو کوئی زک نہیں پہنچا سکتا۔پس میں دوستوں کو ایک دفعہ پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے اندر وہ مضبوط ایمان پیدا کرو جس کے بعد دشمن کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ میں اس جماعت کے ایک حصہ کو اپنے ساتھ شامل کر سکتا ہوں مگر اب کیا ہوتا ہے؟ اب ابتلاء پر ابتلاء آتا ہے اور ہر دفعہ دشمن یہ خیال کرتا ہے کہ یہ اب گر جائیں گے، یہ اب گر جائیں گے۔گویا دوسرے لفظوں میں وہ یہ کہتا ہے کہ یہ سب منافق ہیں کیونکہ ابتلاؤں کے وقت منافق گرتا ہے مؤمن نہیں گرتا لیکن اگر تم مضبوطی سے ایمان پر قائم ہو جاؤ تو دشمن اس قسم کی امید بھی نہ کر سکے اور تم تمام دنیا کو فتح کرلو۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے اگر مجھے کی چالیس مومن مل جائیں تو میں تمام دنیا کو فتح کرلوں اور یہ بالکل سچ ہے مگر ان چالیس مومنوں سے وہی مومن مراد ہیں جو اپنے نفوس کو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیتے ہیں، جو مصائب و مشکلات پر صبر کرتے اور لمبی اور مسلسل قربانیاں کرتے چلے جاتے ہیں، وہ دشمن کی انگیخت سے برانگیختہ نہیں ہوتے۔وہ مشکلات اور حوادث سے خوف نہیں کھاتے ، وہ صبر کرتے اور قربانیاں کرتے چلے جاتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے وعدے بچے ہیں اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان کی کوششوں کو ضائع نہیں کرے گا۔کیا تم سمجھتے ہی ہوا گر تم کمزور اور بے بس ہو کر خدا تعالیٰ پر یہ توکل اور اعتماد کرو تو خدا تعالیٰ قادر ہوتے ہوئے تمہارے اعتماد کو ضائع کر دے گا۔اگر تم یہ سمجھتے ہو تو اس سے زیادہ بے بنیاد اور غلط خیال