خطبات محمود (جلد 19) — Page 165
خطبات محمود ۱۶۵ سال ۱۹۳۸ ء صحیح ہونے کی گواہی میں ہمیں کیا تامل ہو سکتا ہے ۔ ۱۔ سچائی کی طرح یہی اصل جھوٹ پر بھی چسپاں ہوتا ہے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص اخبار میں چھپے ہوئے خطبہ کے متعلق اس طرح دلیری کے ساتھ جھوٹ بول سکتا ہے، پوشیدہ زندگی کے متعلق اس کی بات کس طرح قابلِ اعتبار سمجھی جاسکتی ہے۔ پس یہ الہی فعل ہے جس سے وہ مؤمنوں کی مدد کرتا اور دشمنوں کی ذلت کے یہ سامان پیدا کرتا ہے۔ مصری صاحب کا دعوی ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کی اصلاح کریں گے حالانکہ اس جماعت کو اُس عظیم الشان نبی نے قائم کیا ہے جس کی خبر حضرت نوح ، حضرت موسیٰ ، حضرت عیسیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اور ایسے عظیم الشان نبی کی جماعت میں جبکہ ابھی اس کے صحابہ اس میں زندہ موجود ہیں ، اگر فتور آ جائے تو اس کی اصلاح کیلئے جو شخص کھڑا ہو وہ تقویٰ ۔ اور دیانت کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دوسرے درجہ پر تو ضرور ہونا چاہئے ۔ لیکن جو شخص چھپی ہوئی تحریروں کو اس طرح بددیانتی سے پیش کرتا ہے، حالانکہ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر کیس چلا تو اس کا جھوٹ ظاہر ہو جائے گا اور ان فقروں کو جو میں نے دشمن کے منہ میں ڈالے تھے دیدہ دلیری کے ساتھ میری طرف منسوب کرتا ہے ، تم اُس کے ایمان اور تقویٰ کا اندازہ بآسانی کر سکتے ہو۔ اور یہ وہ شخص ہے جو کہتا ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ( الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۳۸ ء ) جماعت کی اصلاح کیلئے کھڑا ہوا ہوں ۔“ 66 الرحمن: ۲۱ البقرة : ٢٧ البقرة: الاحزاب : ۲۳ بنی اسرائیل: ۶۰ ملفوظات جلد ا صفحه ۴۵۰ ك كتاب البريه صفحه ۲۸۵ ، ۲۸۶ - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۰۴٬۳۰۳ مَا كُنْتَ ثَاوِيَّا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ (القصص : ٢٦) وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ (القصص: ۴۷) 2 نائٹ:(KNIGHT)۔ وہ شخص جسے ذاتی طور پر سر کا خطاب دیا گیا ہو ۔ KNIGHT MARSHAL ،شاہی محل کا ایسا افسر جو امور قانونی سے تعلق رکھتا تھا ۔ (آکسفورڈ انگلش اُردو ڈکشنری)