خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 483 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 483

خطبات محمود ۴۸۳ سال ۱۹۳۸ء انسان ان کو نہیں پہچان سکتا۔جانوروں میں چونکہ علم اندرونی ہے اس لئے ان کی اندرونی حسّ بہت تیز ہوتی ہے۔بیماریاں اور وبائیں آنے والی ہوتی ہیں تو کتے کئی کئی دن پہلے رونے لگ جاتے ہیں نہ معلوم اُنہیں وبا کے کیڑے نظر آ جاتے ہیں یا سونگھنے سے اُنہیں پتہ لگ جاتا ہے کہ اب و با پھوٹنے والی ہے۔اللہ ہی جانے مگر بہر حال اس مطالعہ میں ان کی عقل بڑی تیز ہوتی ہے اسی طرح وہ تو میں جن کا ظاہری علم کم ہے ، اُن کی بھی باطنی حسن بہت تیز ہوتی ہے۔امریکہ کے ریڈ انڈینز کئی کئی میل سے گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز سن لیتے ہیں اور یہ بتادیتے ہیں کہ کوئی سوار آ رہا ہے حالانکہ اُن کے پاس کوئی دور بین نہیں ہوتی۔وہ زمین کے ساتھ اپنا کان لگا دیتے اور دو دو تین میل سے گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز سُن لیتے ہیں اور بتا دیتے ہیں کہ کوئی لشکر آرہا ہے اور وہ اتنے فاصلہ پر ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں زمین کے ساتھ کان لگا دینے سے کوئی ایسی حرکت محسوس ہوتی ہے جسے دوسرے لوگ محسوس نہیں کر سکتے۔تو ظاہری علم کی وجہ سے کی انسان کی باطنی حسن بہت کم ہو گئی ہے مگر پھر بھی ہے گو اتنی نمایاں نہیں جتنی جانوروں میں ہے یہی کہ جہ ہے کہ ایک کمزور انسان زبردست کی حکومت کو آپ ہی تسلیم کر لیتا ہے مگر اس حکومت میں کبھی کوئی ایسی بات بھی ہو جاتی ہے جو اُس کی طبیعت کے خلاف ہوتی ہے اور جسے وہ برداشت نہیں کر سکتا۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اگر وہ شریف ہو تو الگ ہو جاتا ہے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا کی حضرت خضر علیہ السلام سے اختلاف ہوا تو آپ نے کہہ دیا - هذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ ؟ كي حضرت موسی نے یہ نہیں کیا کہ انہوں نے اوپر سے دوستی رکھتے ہوئے حضرت خضر کے تبر میں فتنہ وفساد پھیلانا شروع کر دیا ہو بلکہ انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ جب ہماری آپس میں نہیں نبھ سکتی تو بہتر ہے ہم الگ الگ ہو جائیں۔پس جب تک وہ اکٹھے رہے وفا دار ر ہے اور جب جُدا ہوئے تو جو شریف آدمی ہوتے ہیں وہ تو یہ طریق اختیار کرتے ہیں مگر جو کمینے ہوتے ہیں وہ اندر ہی اندر منصو بے کرنے شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایسے ہیں یہ ویسے ہیں۔تو منافقوں کا ہونا ہر قوم اور سوسائٹی میں ممکن ہے لیکن نبیوں کی جماعتوں میں منافقوں کا ہونا ضروری ہے کیونکہ منافقت شیطان کا حربہ ہے اور شیطان سے بڑھ کر بھلا نبیوں کی جماعت کا اور کون دشمن ہوسکتا ہے اور جب وہ نبیوں کی جماعت کا سب سے بڑا دشمن ہے تو یہ کس طرح کی