خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 427

خطبات محمود ۴۲۷ سال ۱۹۳۸ فعل کے مرتکب ہوئے تھے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ جماعت کے ایک فرد کا پہلا فعل تھا اور کی قدرتی طور پر جو پہلی دفعہ غلطی کرتا ہے اس کا زیادہ لحاظ رکھنا پڑتا ہے کیونکہ جس راستہ پر انسان کبھی نہ چلا ہو اس میں انسان سے کئی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔پس لازما جب کوئی شخص پہلی دفعہ غلطی کرے گا وہ زیادہ قابل معافی ہو گا جس طرح وہ شخص جو پہلی نیکی کرے گا وہ زیادہ قابلِ انعام ہوگا۔بہر حال پہلے اور پچھلے میں فرق ضرور ہوگا۔جو شخص پہلی نیکی کرتا ہے وہ زیادہ قابل انعام سمجھا جائے گا کیونکہ اس نے بغیر نمونہ کے نیکی کی لیکن دوسرا نیکی کرنے والا نقال بھی ہو سکتا ہے۔اسی طرح جو پہلی غلطی کرے اس کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ اسے علم نہیں تھا کہ یوں نہیں کرنا چاہئے اور چونکہ ایسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اس لئے وہ غلطی کھا گیا۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے اس وقت تعلیم زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے مگر پہلے نہیں کی ہوتی۔پہلے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہماری جماعت میں کوئی ایسا آدمی نہیں جو اشتعال میں آکر کسی پر حملہ کر دے لیکن جب کوئی پر جوش شخص ایسی حرکت کر بیٹھتا ہے تو پھر خیال آتا ہے کہ ایسے آدمی کی تو ہم میں موجود ہیں اور پھر زور دیا جاتا ہے کہ اس طرح نہیں کرنا چاہئے۔پس جو پہلی غلطی کرتا ہے وہ کم مجرم ہوتا ہے لیکن جو بعد میں پہلی غلطی کے نتائج کو دیکھنے کے باوجود اسی حرکت کا ارتکاب کرتا ہے وہ زیادہ مجرم ہوتا ہے جس طرح پہلی نیکی کرنے والا بعد میں نیکی کرنے والے سے زیادہ قابل انعام ہوتا ہے۔مثال کے طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ لے لو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ مجلس میں تشریف رکھتے تھے اور آپ کے ارد گر دصحابہ کرام بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے یہ ذکر کرنا شروع کر دیا کہ جنت میں یوں ہوگا یوں ہوگا اور پھر ان انعامات کا ذکر فرمایا جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے مقدر فرمائے ہیں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جب یہ سنا تو کی فرمانے لگے۔یا رَسُول اللہ ! دعا کیجئے کہ جنت میں میں بھی آپ کے ساتھ ہوں ( بعض روایتوں میں ایک اور صحابی کا نام آتا ہے اور بعض روایتوں میں حضرت ابوبکر کا نام آتا ہے ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں امید کرتا ہوں کہ تم میرے ساتھ ہو گے اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتا ہوں کہ ایسا ہی ہو۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تو کی