خطبات محمود (جلد 19) — Page 397
خطبات محمود ۳۹۷ ۲۱ سال ۱۹۳۸ میاں عزیز احمد صاحب مرحوم سے متعلق اپنوں کے خیالات اور معاندین کے اعتراضات ( فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - د میں گزشتہ خطبات کے سلسلہ میں اب وہ اعتراضات لیتا ہوں جو ہمارے اندر سے بعض نکل جانے والے آدمیوں کی طرف سے یا ان کے بھائی احرار کی طرف سے اپنے خطبوں یا پرائیویٹ مجالس میں بیان کئے گئے ہیں۔ان دو اعتراضوں میں سے پہلا اعتراض یہ ہے کہ ظاہر یہ کیا جاتا ہے کہ ہم نے میاں عزیز احمد صاحب کی مدد نہیں کی حالانکہ ان کے مقدمات پر ہزاروں روپیہ خرچ کر دیا گیا ہے۔ورنہ وہ غریب آدمی ہائی کورٹ اور پھر پریوی کونسل تک مقد مہ کیونکر لڑ سکتا تھا ، گویا یہ جو مرکز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم نے میاں عزیز احمد صاحب کی مدد نہیں کی یہ درست نہیں ور نہ ہائیکورٹ اور پر یوی کونسل تک مقدمہ میاں عزیز احمد صاحب جیسا غریب آدمی کیونکر لڑسکتا تھا۔پہلے تو میں اصولی طور پر اس امر کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کسی شخص کا مجرم انکشاف کے بعد ثابت ہوتا ہے نہ کہ پہلے۔خالی الزام کسی کے مجرم کو ثابت نہیں کیا کرتا۔( میں زیادہ تر