خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 414 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 414

خطبات محمود ۴۱۴ سال ۱۹۳۷ء نہیں کہ ہمارے لئے کونسا جام مفید اور بابرکت ہے اور کونسا جام ہماری قابلیتوں اور طاقتوں کے لحاظ سے ہمارے لئے ضروری ہے۔علم غیب محض تجھ کو ہے اور تجھے ہی ہماری قسمت کا علم ہے۔پس جو جام تیری نگاہ اور تیرے علم میں ہمارے لئے مفید ہے وہی ہمیں دے اور اپنے فضل اور رحمت سے ہمیں ڈھانپ لے۔جب تم اس طرح خدا تعالیٰ سے دعا مانگو گے اور اس سے کہو گے کہ اے خدا! جو ہمارا حصہ ہے وہ ہمیں دے۔تو وہ تمہارا حصہ تمہیں ضرور دے گا۔لیکن اگر تم اللہ تعالیٰ سے دوسرے کا حصہ مانگو گے تو اس گستاخی کے بدلے نہ صرف یہ کہ دوسرے کا حصہ تمہیں نہیں ملے گا بلکہ تمہارا حصہ بھی جو تم کو مل چکا ہو گا تم سے واپس لے لیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ تم کو ہدایت پر رکھے اور غضب اور ضلالت سے بچائے۔آمین الفضل ۱۱ ستمبر ۱۹۳۷ الفاتحه : 2 الفاتحه : ۶ الفاتحه: ۷ فاطر: ۲۹ ها تذکرہ صفحہ ۱۔ایڈیشن چہارم حم السجدة: ۴۱۔بخارى كتاب التفسير سورة الممتحنة اشاعۃ السنتہ جلد ۱۳ نمبر صفحه ۴۳ مطبوعه ۱۸۹ء النساء: ۴۹ در نشین اُردو صفحه ۵۸ ا درشین فارسی صفحه ۲۴۸ شائع کردہ نظارت اشاعت ربوه متی باب ۸ آیت ۲۰۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء (مفہوماً)