خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 259

خطبات محمود ۲۵۹ سال ۱۹۳۷ء ایک شیطان کھڑا ہے اور تم فوراً سمجھ لو کہ وہ میری نافرمانی کرنے والا اور میری اطاعت سے منہ موڑنے والا انسان ہے۔تم فورا میرے پاس آؤ اور ایسے شخص کی شکایت کرو اور اس گندے وجود کو کاٹنے کی جلد تر کوشش کرو۔ایسا نہ ہو کہ وہ باقی قوم کو بھی گندہ کر دے۔اس کے بعد میں مصری صاحب کے ایک تازہ خط کا ذکر کرتا ہوں جو انہوں نے حال ہی میں مجھے لکھا ہے اور جس سے ان کی دماغی اور علمی کیفیت بے نقاب ہورہی ہے۔اس خط کا پہلا جملہ یہ ہے آپ بڑے خوش ہوں گے کہ کس طرح آپ نے اپنی چالا کی اور ہوشیاری کے ساتھ جماعت کی مخالفت کی رو اپنے وجود سے ہٹا کر میری طرف پھیر دی ہے اور آپ مطمئن ہو گئے ہوں گے کہ ریزولیوشنز اور خطوط کی بھر مارنے آپ کی پوزیشن کو محفوظ کر دیا ہے اور میں بھی خوش ہوں کہ آپ نے اپنی ای کامیابی کی بنیاد محض دنیا داروں کی طرح چالا کیوں وغیرہ پر رکھی ہے اللہ تعالیٰ کی خشیت اور تقویٰ کو قریب بھی نہیں آنے دیا۔پھر لکھتے ہیں :- کاش! آپ ملک غلام فرید صاحب کے خواب سے ہی فائدہ اٹھاتے۔وہ خواب کیسا واضح ہے کس طرح اس میں آپ کی موجودہ چالا کی کا نقشہ کھینچا گیا ہے جس سے کام لے کر آپ نے جماعت کو میرے خلاف بھڑ کا دیا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی اس میں میری کامیابی کی بھی بشارت ہے جس پر آپ نے غور نہیں کیا۔شروع ہی میں آپ کو بتا دیا گیا ہے کہ جو آواز میں آپ کے خلاف اُٹھاؤں گا ، اُس کو جماعت دیکھے گی مگر بُر انہیں منائے گی اور پھر ساتھ ہی مجھے خواب میں دائیں طرف دکھلایا گیا ہے اور آپ کو بائیں طرف۔اب سورۃ الواقعہ میں اصحاب الشمال کا حال پڑھ لیں۔وہاں صاف لکھا ہے إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِيْنَ – وَ كَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ " اب دیکھیں کیا یہ دونوں حالتیں آپ میں نہیں پائی جاتیں؟ کیا آپ اپنے مال، اقتدار، وسائل پر اترا نہیں رہے؟ اور کیا اپنے عظیم الشان مَيْل عَنِ الْحَقِّ إِلَى الْبَاطِلِ پر اصرار نہیں کر رہے“۔یہ وہ خط ہے جو شیخ مصری صاحب نے مجھے لکھا اور جس سے ظاہر ہے کہ ان کی علمیت کس حد تک ہے۔کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ ایک شخص علم کا دعویٰ کرتا ہے مگر اسے اتنی موٹی بات بھی معلوم نہیں کہ کن اصول پر خواب کی تعبیر کی جاتی ہے۔اب جو خواب ملک غلام فرید صاحب نے دیکھا اور جس کے متعلق کی