خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 229 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 229

خطبات محمود ۲۲۹ سال ۱۹۳۷ء جو کہا جا تا ہے۔اعلان میں خارج کرنے کے الفاظ کہیں درج نہیں ہیں۔میں نے انہیں صرف یہ لکھا ہے کہ آپ یہ کیا کہتے ہیں کہ میں ۲۴ گھنٹے کے بعد آپ کی بیعت سے نکلوں گا آپ تو اُسی وقت سے جماعت سے علیحدہ ہیں جب سے آپ کے دل میں وہ خیالات پیدا ہوئے۔پس جھوٹ میں نے نہیں بولا بلکہ جھوٹ اُن معترضین نے بولا ہے جنہوں نے یہ کہا کہ میں نے مصری صاحب کو جماعت سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے حالانکہ میں نے انہیں خارج نہیں کیا بلکہ ان کو جماعت سے خارج سمجھتے ہوئے ان کے خروج کا اعلان کیا ہے۔اور اگر کوئی احمدی یہ کہے کہ مصری صاحب کو جماعت سے خارج کیا گیا ہے تو ی اس کے بھی یقیناً یہی معنے ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔یہ طریقہ صرف اختصار سے بات کرنے کا ہے اس کی سے زیادہ کچھ نہیں۔غرض میری طرف سے صرف اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ مصری صاحب جماعت سے دیر سے نکل چکے ہیں اور آپ کا اپنے گندے خیالات کے باوجود یہ کہنا کہ ابھی تک آپ جماعت سے نہیں نکلے درست نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ آپ گزشتہ ایام میں منافقت کا پردہ اوڑھ کر ہمارے اندر شامل رہے ہیں ور یہ واقعہ میں بہت بڑی شرمناک بات ہے کہ ایک شخص در حقیقت جماعت سے نکلا ہوا ہو لیکن اس کے باوجود وہ سلسلہ کا تنخواہ دار کارکن ہو اور اپنی پوزیشن سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے لوگوں میں پرا گندگی پیدا کرنے کی کوشش کرے اور ان کے قلوب میں زہر بھرنا شروع کر دے۔اسی کا نام منافقت ہے اور یہی ہے میں نے انہیں بتایا کہ خدا کے نزدیک تو آپ اُسی وقت سے جماعت سے خارج ہیں جب سے آپ کے دل میں یہ خیالات پیدا ہونے شروع ہوئے اور میرے نزدیک اسی وقت سے جب سے آپ نے ان خیالات کو مجھ پر ظاہر کیا پس آپ یہ کیا کہتے ہیں کہ ۲۴ گھنٹے کے بعد میں آپ کی بیعت سے نکلوں گا۔دوسرے میں نے سُنا ہے کہ ان کے بعض ہم خیال یا ان سے ہمدردی رکھنے والے لوگ یہ کہتے پھرتے ہیں کہ یہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ مصری صاحب جماعت سے نکل گئے ہیں مصری صاحب جماعت سے نہیں نکلے انہوں نے صرف بیعت سے علیحدگی کا اظہار کیا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کے خط میں بیعت سے علیحدگی کے ہی الفاظ ہیں جماعت سے الگ ہونے کے الفاظ نہیں۔مگر سوال یہ ہے کہ جماعت کسے کہتے ہیں۔جماعت تو کہتے ہی اسے ہیں کہ چند آدمی اکٹھے ہوں۔اور وہ اکٹھے مذہبی اور روحانی لحاظ سے بیعت کے ذریعہ ہی ہو سکتے ہیں، کسی اور طرح نہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے