خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 635 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 635

خطبات محمود ۶۳۵ سال ۱۹۳۷ء تو نیکی کو ہر رنگ میں لینے کی کوشش کرنا اور نیکیوں کے حصول کی جستجو کرنا اسی کا نام تصوف ، اسی کا نام بزرگی اور اسی کا نام روحانیت ہے۔تم ہزاروں کتابیں تصوف پر پڑھ جاؤ ، تم ہزاروں کتابیں روحانیت کا سبق سکھانے والی اپنے مطالعہ میں لے آؤ تمہیں اس سے زیادہ ان میں اور کوئی چیز نظر نہیں آئے گی۔یہ خلاصہ ہے تمام روحانیات کا ( اور باقی جو کچھ ہے وہ اس کی تفصیلات ہیں ) کہ انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کی ایسی محبت پیدا ہو جائے کہ اس کے دل میں ہر وقت یہ آگ سی لگی رہے کہ مجھے نئے سے نئے طریقے نیکیوں کے حصول کے ملتے جائیں جن کے ذریعہ میں اس سے اپنا تعلق وسیع سے وسیع تر کرتا چلا جاؤں۔یہی خواہش ہے جو انسان کے دل میں جس وقت پیدا ہو جاتی ہے اس میں روحانیت بھی ترقی کر نے لگ جاتی ہے۔پس بچے بھی اور نو جوان بھی اور بوڑھے بھی اور ادھیڑ عمر کے لوگ بھی ، جو بھی کوشش کریں اپنے اپنے ظرف ، اپنے اپنے مجاہدہ اور اپنی اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی برکات اور اس کے فضلوں سے حصہ لے سکتے ہیں اور جلسہ سالانہ کے ایام چونکہ خصوصیت کے ساتھ برکات اور انوار کے نزول کے دن ہیں اس لئے احباب کو چاہئے کہ وہ ان ایام کی برکات سے مستفید ہونے کی پوری کوشش کریں۔میں بات تو ایک اور بھی کہنا چاہتا تھا مگر چونکہ یہی بات لمبی ہوگئی ہے اس لئے آج کا خطبہ اسی پر ختم کرتا ہوں۔لا تذکرہ صفحہ ۴۴۵۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۲۰۱۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۲۹۷۔ایڈیشن چہارم الحج : ٢٨ بخاری کتاب الاذان باب جهر الامام بالتامين بخارى كتاب النكاح باب المرأة راعية۔۔۔۔الخ تذکرہ صفحه ۵۳۔ایڈیشن چہارم بخاری کتاب الصوم باب الريان للصائمين الفضل ۱۸ ؍ دسمبر ۱۹۳۷ء)