خطبات محمود (جلد 18) — Page 415
خطبات محمود ۴۱۵ ۲۹ سال ۱۹۳۷ء نبی کے مقاصد پورے ہونے تک اُس کی جماعت کی اکثریت ضرور سچائی پر قائم رہتی ہے (فرموده ۱۰ ستمبر ۱۹۳۷ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- چونکہ نزلہ کی وجہ سے میرے گلے میں تکلیف ہے اس لئے آج میں بعض دوسرے راستوں کے ذریعہ سے اپنے خطبہ کی آواز دوستوں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے موت کے بعد میں پھر تجھے حیات بخشوں گا لے اور اس الہام کے بعد دوسرا الہام ہو ا کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کے مقرب ہیں وہ مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جایا کرتے ہیں اور آپ نے اس کی تشریح یہ بیان فرمائی کہ ” میری اس دوبارہ زندگی سے مراد بھی میرے مقاصد کی زندگی ہے۔سکے اس الہام میں ایک تو خبر ہے اور ایک سنت اللہ بیان کی گئی ہے۔خبر تو یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی ضائع نہیں فرمائے گا اور آپ کے کام کی کو آسمانی تائیدوں کے ساتھ دنیا میں زندہ رکھے گا۔اور سنت اللہ یہ بیان فرمائی ہے کہ یہ معاملہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہی نہیں ہے بلکہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ اپنے مقربین کے ساتھ یہی ہے سلوک کرتا چلا آیا ہے اور یہی سلوک کرتا چلا جائے گا۔اور یہ اس کا قدیم دستور ہے کہ جب کبھی بھی اس کی ج طرف سے مامور دنیا میں آتے ہیں ان کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ ان کی رُوح کو علی قدر مراتب ان کی