خطبات محمود (جلد 18) — Page 89
خطبات محمود ۸۹ 1۔سال ۱۹۳۷ء رشتوں ناطوں کی مشکلات کاحل (فرموده ۱٫۹ پریل ۱۹۳۷ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں پچھلے جمعہ کا خطبہ پڑھنے کی وجہ سے جاتے ہی پھر بیمار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے آج تک باہر نہیں آسکا۔آج بھی اسی وجہ سے میں نے پاؤں میں جو میں لگوائی تھیں اور خطرہ ہے کہ اگر زیادہ کھڑا ہو ا تو ان کے زخموں سے پھر خون جاری ہو جائے گا۔لیکن میں نے خیال کیا کہ ان دنوں پانچوں نمازوں میں تو میں آنہیں سکتا اس لئے کم سے کم جمعہ میں تو شریک ہونا چاہئے۔پس اس وقت میں کوئی لمبا خطبہ تو ہو نہیں دے سکتا صرف اختصار کے ساتھ ایک تو یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے جلسوں کیلئے میں نے جو ۹ رمئی ۱۹۳۷ء کی تاریخ مقرر کی تھی اب اسے بدلنا چاہتا ہوں کیونکہ اس تاریخ کی بیرونی جماعتوں کو وقت پر اطلاع نہیں ہو سکتی اور وہ اچھی طرح جلسہ کی تیاری نہیں کر سکتیں۔نیز میں خود بھی چند دن سفر پر جانے والا ہوں اور شاید میں بھی اس تاریخ تک واپس قادیان نہ پہنچ سکوں۔اس لئے اب میں ۳۰ مئی تحریک جدید کے جلسوں کی تاریخ مقرر کرتا ہوں۔اس دن اتوار ہوگا اور چھٹی کی وجہ سے سب دوست جلسوں میں حصہ لے سکیں گے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ اُس وقت تک تمام جماعتوں کو اطلاع ہو جائے گی اور اتنا وقت بھی مل جائے گا کہ وہ جلسوں کی تیاری کر سکیں۔دفتر تحریک جدید کو چاہئے کہ جس وقت میرا یہ خطبہ اخبار میں چھپے