خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 70 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 70

خطبات محمود ۷۰ سال ۱۹۳۷ء میں آج کہ اس پر قریباً ۳۳ سال گزر گئے ہیں اس نظارہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے اُسی طرح دیکھ رہا ا ہوں جس طرح کہ اُس وقت دیکھا تھا ۔ یہ واقعات گہرے ہرے طور طور ہے پر میرے دماغ میں منقش ہیں ۔ اس میں شبہ نہیں کہ اُس وقت کے جذبات آج کے جذبات نہیں ہو سکتے اور اُس وقت کی گھبراہٹ کا اندازہ تو آج لگایا ہی نہیں جاسکتا لیکن پھر بھی ظاہری نظارے بہت حد تک میرے دماغ میں مرسوم ہیں اور یہ رویا میں نے اس لئے سنایا ہے کہ کبھی کبھی انسان اپنی پیٹھ کے پیچھے نہیں دیکھ سکتا اور شک و شبہ کی حالت میں پڑا رہتا ہے۔ اُس وقت بہترین تجویز یہی ہوتی ہے کہ تم اپنے بھائی کی پیٹھ کی طرف دیکھو اور وہ تمہاری پیٹھ کی طرف دیکھے۔ تم اس کی صفائی کرو اور وہ تمہاری صفائی کرے۔ یہ ایک بہترین طریق ہے اور كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ سے کہ کر اللہ تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلائی ہے ۔ دیکھو جھوٹا دوست جھوٹ بول کر تم کو تباہ اور انجام سے بے فکر کر دیتا ہے لیکن جب سچا دوست سچی بات تمہارے سامنے رکھتا ہے تو گو وہ گراں گزرتی ہے مگر تمہارے انجام کو درست کرنے والی ہوتی ہے اور تمہاری عاقبت کو ٹھیک کر دیتی ہے۔ پس كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ کے یہی معنی نہیں کہ بزرگوں اور ولیوں کی تلاش کرو۔ وہ معنی بھی ہیں اور میں انکار نہیں کرتا مگر یہ معنی بھی ہیں کہ قومی اصلاح کیلئے اس کے ساتھ تعاون کیا کرو جو تمہارے اور تمہارے متعلقین کے عیوب سے تمہیں واقف کرے اور ایسے دوست نہ بچنا کرو جو جھوٹ بول کر تمہیں دھوکے میں رکھیں یہاں تک کہ وقت آجائے اور خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہیں دوزخ میں دھکیل دیں اور تمہارے لئے تو بہ کا وقت بھی نہ رہے ۔ الْعِيَاذُ بِاللهِ بخاری کتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل - التوبة: ١١٩ ( الفضل ۲۴ مارچ ۱۹۳۷ ء ) /