خطبات محمود (جلد 18) — Page 597
خطبات محمود ۵۹۷ ۳۷ سال ۱۹۳۷ء مسجد اقصیٰ کی توسیع کی ضرورت اور آله نشر الصوت لگانے کا ارشاد تحریک جدید کے ماتحت مخلصین جماعت کی مالی قربانی مزید سات سال تک ممتد کرنے کا مقصد فرموده ۱۳ دسمبر ۱۹۳۷ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- سب سے پہلے تو میں صدرانجمن احمد یہ کے اس محکمہ کو توجہ دلاتا ہوں جو مساجد کا انتظام کرتا ہے کہ دو سال سے مساجد اور مہمان خانہ کی توسیع کیلئے چندہ جمع ہو رہا ہے ۔ مہمان خانہ تو خیر بن گیا ہے لیکن مساجد میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ حالانکہ برابر دو سال سے جماعت کیلئے جمعہ کی نماز پڑھنا نہایت ہی مشکل ہورہا ہے ۔ اس تنگی کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جن لوگوں کو جگہ نہیں ملتی یا ایسی جگہ ملتی ہے جہاں آواز یا تو پہنچ ہی نہیں سکتی یا پہنچتی ہے تو ٹھیک طرح نہیں پہنچتی ، ان میں سے وہ کمزور طبع لوگ جو روحانیت میں یا پکے نہیں گھروں میں ہی رہ جایا کریں گے اور خیال کر لیا کریں گے کہ جگہ تو ملتی نہیں مسجد میں جا کر کیا کرنا ہے۔ ہر جمعہ کی نماز بیسیوں لوگ گلی میں پڑھتے ہیں اور یہ حالت استثنائی نہیں بلکہ یہ ایک قانون بن گیا ہے اور یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ مسجد میں مزید ایک بھی آدمی کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہ