خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 400 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 400

خطبات محمود ۴۰۰ سال ۱۹۳۷ء قرب کے تمام دروازے بند کر دیئے۔تو ایک ٹھو کر انسان کو اس طرح لگتی ہے کہ وہ سمجھتا ہے اب میرے لئے الہی قرب کے وہ دروازے بند ہو گئے جو پہلے کھلے تھے اور واقعہ میں جب کہا جائے کہ محمد نے کے بعد نبوت کا وہ دروازہ بند ہو گیا جو پہلے گھلا تھا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد وہ دروازہ کھلا نی حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد وہ دروازہ کھلا تھا اور ہر شخص براہِ راست اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا تھا۔مگر محمد عے کے بعد یہ دروازہ بند ہو گیا۔تو وہ انسان جو وصلِ الہی کا متمنی ہے اس پر ایک موت کسی وارد ای ہو جاتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ یہ کیا ہوا کہ آئندہ کیلئے اللہ تعالیٰ کے قرب کا وہ راستہ ہمارے لئے بند کر دیا گیا جو اس سے پہلے گھلا تھا۔تو چونکہ پہلی منزل پر ہی دل کو ایک صدمہ پہنچتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو اس صدمہ سے بچانے کیلئے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا سکھائی اور بتایا کہ بیشک محمد ﷺ کے بعد کوئی مستقل بنیا یا پرانا نبی نہیں آ سکتا مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ اب ترقیات کے دروازے بند ہو گئے اور اللہ تعالیٰ کا قرب کوئی انسان حاصل نہیں کر سکتا۔بلکہ ہماری یہ سنت ہے کہ جب ہم ایک دروازہ بند کرتے ہیں تو اُسی وقت دوسرا دروازہ کھول دیتے ہیں اور یہ وہی دروازہ ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں لکھا کہ امتی نبی ہونے میں میں ہی منفرد ہوں۔اور یہ ایک ایسا لذیذ مقام ہے کہ جس کی لذت کو میں ہی سمجھ سکتا ہوں۔پھر آپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس بہتر غلام احمد ہے۔اب یہ دروازہ بند تو نہ ہو اہاں ایک قسم کا دروازہ ضرور بند کر دیا گیا ہے۔لیکن اگر کسی گھر کے دو درواز - ہوں اور ایک کو بند کر دیا جائے تو گھر میں داخل ہونا تو پھر بھی جاری رہا۔پس اصل غرض تو انسان کی دنیا میں آنے سے یہ ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جائے اور وہ اس کی محبت کے حصول میں کسی سے پیچھے نہ رہ جائے اور یہ وہ دروازہ ہے جو خدا تعالیٰ نے بند نہیں کیا بلکہ اسی طرح کھلا ہے جس طرح پہلے کھلا تھا۔غرض اللہ تعالیٰ نے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا سکھا کر مومنوں کے دلوں کو ڈھارس دی اور انہیں بتایا کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی دروازہ مومنوں کیلئے بند کیا جائے تو اسے بند نہ سمجھو۔کیونکہ یہ اس کی سنت ہے کہ وہ ایک دروازہ