خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 261

خطبات محمود ۲۶۱ سال ۱۹۳۷ء جائیں گے جماعت ان پر کوئی ظلم نہیں کرے گی۔یہ وہ امر ہے جو خواب میں پہلے سے بتایا گیا اور جس سے لا ز ما یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اب جو اپنے مظالم کا وہ ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں یہ جھوٹا ہے۔اگر یہ خواب ان کا تسلیم شدہ خواب نہ ہوتا تب تو اس خواب کے مضامین ان پر حجت نہیں ہو سکتے تھے مگر جب وہ اس خواب کو سچا تسلیم کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ خواب میرے حالات پر چسپاں ہو رہی ہے تو خواب تو یہ بتاتی ہے کہ با وجود اس کے کہ وہ گندی حرکات کے مرتکب ہوں گے، جماعت احمدیہ کے مومن اپنے نفوس پر قابو رکھیں گے اور انہیں کچھ نہیں کہیں گے۔مگر وہ جھوٹ بولتے ہوئے جماعت پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ اس نے ان پر کئی مظالم ڈھائے حالانکہ خواب بتا رہی ہے کہ ظلم جماعت کی طرف سے نہیں ہوگا بلکہ مصری صاحب کی طرف سے ہوگا۔پھر وہ لکھتے ہیں اس میں میری کامیابی کی بھی بشارت ہے جس پر آپ نے غور نہیں کیا۔حالانکہ خواب میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ساری جماعت میرے ساتھ آگئی اور مصری صاحب اکیلے پیچھے رہ گئے۔پس جب ساری جماعت خواب میں میرے ساتھ آگئی تو معلوم ہوا کہ جماعت ان کے ساتھ نہیں اور نہ اس میں ان کی کسی کامیابی کی بشارت ہے۔بلکہ یہ ان کے تنزّل اور ادبار کی خبر ہے اور پہلے سے بتا دیا گیا ہے کہ ان کا کیا انجام ہوگا۔غرض جیسا کہ پہلے سے بتا دیا گیا تھا انہوں نے منہ چڑایا مگر اس کے ساتھ ہی ملک غلام فرید صاحب کے خواب کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ان کے اعتراض کو بھی دور کر دیا اور بتا دیا تا کہ باوجود اس کے کہ مصری صاحب منہ چڑا ئیں گے جماعت ان کا سختی سے جواب نہیں دے گی۔پس ان ان کا اس خواب کو سچا تسلیم کرتے ہوئے یہ شور مچانا کہ مجھ پر ظلم کیا گیا بالکل جھوٹ اور بہتان ثابت ہوتا ہے۔پھر یہ کہنا کہ چونکہ دائیں طرف مصری صاحب کو دیکھا گیا ہے اور بائیں طرف مجھ کو اس لئے ان کو اصحاب الیمن میں شمار ہو گیا اور میرا اصحاب الشمال میں۔یہ اتنی احمقانہ بات ہے کہ اس سے زیادہ حماقت کی بات اور کوئی نہیں ہوسکتی۔خواب میں جب بھی کوئی شخص دو آدمیوں کو دیکھے گا۔لازماً ان میں ہے سے ایک دائیں طرف ہوگا اور دوسرا بائیں طرف۔اگر خواب میں کو ئی شخص دیکھے کہ اس کے ماں باپ اس سے ملنے آرہے ہیں تو یہ ضروری امر ہے کہ ان میں سے ایک دائیں طرف ہوگا اور دوسرا بائیں طرف۔اب اگر باپ دائیں طرف ہو تو کیا یہ سمجھا جائے گا کہ باپ جنتی ہے اور ماں دوزخی۔اور اگر ماں کی دائیں طرف ہو تو کیا یہ سمجھا جائے گا کہ ماں جنتی ہے اور باپ دوزخی۔پھر اگر کوئی شخص خواب میں ایک