خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 203 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 203

خطبات محمود ۲۰۳ سال ۱۹۳۷ء موجب بن جائیں گے۔ لیکن مومن کبھی پہلے حملہ نہیں کرتا وہ انتظار کرتا ہے کہ دشمن حملہ کرے ۔ اور دشمن اپنے دل میں یہ سمجھتا ہے کہ یہ بزدل ہے مگر وہ انتظار کرتا ہے اور انتظار کرتا چلا جاتا ہے تا کہ انتہائی کوشش اور تاکہ جو اس کے ایمان کے بچاؤ کیلئے کی جاسکتی ہے وہ کر لی جائے اور اس کیلئے کسی قسم کے غذر کا موقع باقی نہ رہے۔ اس کے بعد بھی اگر وہ اپنی حرکات سے باز نہ آئے تو اس کی ذمہ داری خود اس پر عائد ہوتی ہے کسی اور پر عائد نہیں ہوتی ۔ پس اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں مطمئن ہوں اور ہر شخص جو تم میں سے سچا ایمان رکھتا ہے وہ دیکھے گا بلکہ ابھی تم میں سے اکثر لوگ زندہ ہوں گے کہ تم ان تمام فتنوں کو خس و خاشاک کی طرح اُڑتے دیکھو گے اور اللہ تعالیٰ کے جلال اور اس کے جمال کی مدد سے سلسلہ احمد یہ ایک مضبوط چٹان پر قائم ہو جائے گا۔ الفضل و ر جولائی ۱۹۳۷ء ) مبرهن : دلیل سے ثابت کیا ہوا۔ ثابت ۔ مضبوط ٢ البقرة : ٢٣:٢ البقرة: ۴ البقرة : ۴ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ك البقرة : البقرة : ٥ البقرة : ما الاحزاب : ١٢