خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 190

خطبات محمود 190 ۱۹ سال ۱۹۳۷ء ہم ہی کامیاب ہوں گے اور ہمارا دشمن ذلیل ورسوا ہوگا فرموده ۲۵ جون ۱۹۳۷ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ بقرہ کے پہلے رکوع کی آیت وَ أُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ تک کی تلاوت کر کے فرمایا : - آخری زمانہ کے مصلح کی بعثت خدا تعالیٰ کی نگاہوں میں ایسی اہم ہے کہ جیسا کہ احادیث سے ثابت ہے حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر رسول کریم ﷺ کے زمانہ تک کے تمام انبیاء نے اس بعثت کی خبر دی ہے اور آسمانی صحیفوں کا اس امر پر اتفاق ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں شیطان اور فرشتوں کی آخری جنگ ہوگی اور آخر اپنا سارا زور لگا لینے کے بعد شیطان کا سر کچلا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم کر دی جائے گی۔ایک مومن کا خواب اپنے اندر بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے ، ایک مجدد کا خواب اپنے اندر ایک بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے، ایک نبی کا خواب اپنے اندر اس سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور دو تین نبیوں کے خواب تو اس سے بھی زیادہ شان اور اہمیت رکھتے ہیں۔مگر جس خبر پر تمام انبیاء متفق ہوں اور حضرت کی نوح علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ کے زمانہ تک تمام انبیاء اس کی خبر د۔چلے آرہے ہوں ، وہ کتنی بڑی اہم ہوگی۔حضرت نوح کے زمانہ میں شیطان نے جس جس رنگ میں حضرت نوح علیہ السلام کا مقابلہ کیا، اُس کا ایک چھوٹا سا خلاصہ قرآن کریم میں موجود ہے۔حضرت ابراہیم کے زمانہ میں شیطان نے جس جس