خطبات محمود (جلد 18) — Page 508
خطبات محمود ۵۰۸ ۳۴ سال ۱۹۳۷ء قبولیت دعا کے خاص دنوں میں خصوصیت سے دُعائیں کرو شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی تسلی کیلئے قسموں کا اعلان (فرموده ۱۲/ نومبر ۱۹۳۷ء) تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں آج بہت کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن سحری کے وقت چونکہ نماز میں نے بغیر کافی گرم کپڑوں کے پڑھی ، سردی لگ کر گلے پر نزلہ گرنے لگ گیا۔اس لئے شاید میں اپنی آواز دور تک نہ پہنچا سکوں اور ممکن ہے میں اس قد رلمبا نہ بول سکوں جس قدر بولنا چاہتا تھا۔اس موقع پر حضور نے ایک تار ملاحظہ کر کے فرمایا۔کوئی دوست سردار خان صاحب بنارس کے رہنے والے ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ ان کا بچہ سخت بیمار ہے۔دوست اس کی صحت کیلئے دعا کریں )۔پھر فرمایا:- سب سے پہلے تو میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ یہ رمضان کا مہینہ ہے اور اس مہینے کا یہ پہلا جمعہ ہے۔جس دن کے متعلق ہمیشہ کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے رسول کی معرفت یہ خبر دی گئی ہے کہ اس دن ایک گھڑی ایسی آتی ہے کہ جس میں مومن اپنے رب کے حضور جو دُعا بھی کرے خدا تعالیٰ اُس کو قبول کرتا ہے اور رمضان وہ مہینہ ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِى فَإِنّى قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوَلِى