خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 91 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 91

خطبات محمود ۹۱ سال ۱۹۳۶ء معذور سے معذور احمدی بھی خدمت دین میں ارادہ نیک اور دُعا کے ذریعہ حصہ لے سکتا ہے فرموده ۲۸ رفروری ۱۹۳۶ء) تشہد، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے تحریک جدید کے سلسلہ میں ۱۹۳۴ء میں جو امور جماعت کے سامنے پیش کئے تھے وہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں سب بیان ہو چکے ہیں سوائے اس کے جسے میں نے انیسواں مطالبہ قرار دیا تھا اور وہ یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو دنیا کے تمام انسانوں کیلئے بنایا ہے اور ہر انسان کو اس کی خدمت اور اس کی اعانت کرنے کی ہدایت فرمائی ہے اور ہر انسان کو ان انعامات کا حصہ دار قرار دیا ہے جو انعامات اسلام کی اعانت اور اس کی تائید کی وجہ سے انسان کو حاصل ہو سکتے ہیں مگر بہت سی تجویزیں اور بہت سی تحریکیں اور بہت سی تدبیریں جو اسلام کی ترقی کیلئے کی جاتی ہیں ایسی ہوتی ہیں کہ ہر انسان ان میں حصہ نہیں لے سکتا۔مثلاً مالی تحریک ہے دنیا میں کئی انسان ایسے ہوتے ہیں جو اپنے پاس مال نہیں رکھتے اور اس وجہ سے مالی تحریکات میں حصہ نہیں لے سکتے۔یا کئی جانی تحریکیں ہیں کہ جن میں ہر انسان حصہ نہیں لے سکتا۔کوئی معذور ہوتا ہے، کوئی بیمار ہوتا ہے، کوئی لول النگڑا ہوتا ہے اور کوئی بوڑھا ہوتا ہے۔غرض کئی قسم کی معذوریاں ایسی ہوتی کہ ہیں جن کی وجہ سے بعض لوگ جسمانی خدمات سے محروم ہو جاتے ہیں۔پھر کئی فنی با تیں ہوتی ہیں اور اہل فنون ہی ان میں حصہ لے سکتے ہیں دوسرے ان میں حصہ لینے سے محروم رہتے ہیں۔مثلاً زخمیوں کی مرہم پٹی۔