خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 597 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 597

خطبات محمود ۵۹۷ سال ۱۹۳۶ بھی ہوتی کیونکہ جب ایک شخص اپنی کسی حرکت سے اشتعال دلائے مگر دوسرا اشتعال میں نہ آئے بلکہ نرمی کا معاملہ اُس سے کرے تو یہ اس کیلئے شرمندگی کا موجب ہوتا ہے۔چونکہ اس چیز کا نشان نہیں پڑا اس لئے بعد میں میں نے اس پر غور کیا اور پولیس کے بعض افسروں سے بھی میری گفتگو ہوئی جس سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ غالبا چمڑے کی کوئی چیز تھی جیسے جوتی وغیرہ یا صاف شدہ لکڑی تھی۔اس قسم کی چیز سے آواز بھی زور سے پیدا ہوتی ہے، دھما کہ بھی ہوتا ہے لیکن نشان کا پڑنا ضروری نہیں ہوتا اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس حرکت کے مرتکب کی غرض یہ تھی کہ جماعت میں اشتعال پیدا ہو جائے۔ایسا یقین کرنے کی یہ وجہ بھی ہے کہ مجھے کئی مہینوں سے رپورٹیں آرہی کی تھیں بلکہ بعض لوگوں کے نام بھی میرے پاس پہنچ چکے تھے کہ فلاں فلاں شخص اس قسم کی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں اور بعض کے متعلق میرے پاس ایسی رپورٹیں بھی پہنچیں کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم قادیان سے جائیں گے مگر جانے سے پہلے کوئی تماشہ کر کے جائیں گے۔غرض دو تین مہینہ سے اس قسم کی رپورٹیں میرے پاس آ رہی تھیں۔پس میری رائے میں وہ کوئی سنجیدگی سے جان کو نقصان پہنچانے کیلئے حملہ نہ تھا بلکہ محض شورش پیدا کرنے کیلئے ایک حرکت تھی تا جماعت میں اشتعال پیدا ہو جائے اور احمدی غیر احمدیوں پر حملہ کر دیں مگر یہ ان کی بیوقوفی تھی کہ انہوں نے اشتعال کیلئے میری ذات کو چنا کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری موجودگی میں جماعت کو اشتعال نہیں آسکتا۔ہاں میری عدم موجودگی میں اشتعال کا امکان ہو سکتا ہے لیکن میری موجودگی میں اشتعال کا امکان ہرگز نہیں - إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ - إِلَّا مَا شَاءَ اللہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ بعض جگہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہی اشتعال کا ہوتا ہے اس لئے وہاں اشتعال آنا کوئی عیب کی بات نہیں ہوتی لیکن ان استثنائی صورتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے باقی صورتوں میں جماعت کو اشتعال میری موجودگی میں نہیں آسکتا۔اُسی دن کا جس دن یہ وقوعہ ہوا یہ بھی واقعہ ہے جس کی مجھے رپورٹ پہنچی کہ وہی حنیفا جس نے میاں شریف احمد صاحب پر لاٹھی کا وار کیا تھا اس سے ایک گھنٹہ یاڈیڑھ گھنٹہ پہلے ایک شخص نے معانقہ کیا اور میاں شریف احمد صاحب پر حملہ کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہایت اعلیٰ کام کیا سب مسلمان آپ کو غازی سمجھتے ہیں۔اس واقعہ کو اگر موٹر کے وقوعہ سے ملا ہے جائے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ بعض لوگ اسی حرکت کیلئے دوسروں کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے