خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 29 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 29

خطبات محمود ۲۹ سال ۱۹۳۶ء پس اس مقابلہ کی دنیا میں ایک منٹ کیلئے بھی اگر کوئی مقابلہ کو بھول جاتا ہے تو وہ اپنے ہاتھوں اپنی ترقی کے راستہ کو روکتا اور تنزل کے گڑھے میں گر جاتا ہے۔تم سمجھ لو کہ دنیا کیا ہے؟ ایک پاگل خانہ ہے جس میں ہر شخص شور و غوغا کر رہا ہے۔اگر اس میں تمہاری آواز بلند نہیں تو وہ دوسری آوازوں کے مقابلہ میں دب جائے گی اور اگر تم اپنی آواز بلند کرلو تو دوسروں کی آواز میں دب جائیں گی۔پس جس قسم کی دنیا خدا تعالیٰ نے بنائی ہے اس کے مطابق تمہیں رہنا چاہئے اور اگر تم نہیں رہتے تو دنیا میں ترقی کا کوئی کام نہیں کر سکتے۔ہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ خدا تعالیٰ کے قوانین کے مطابق کام کیا جائے۔لوٹ مار، دعا اور فریب انسان کو تباہ کر دیتا ہے اور ایسے شخص کے کام سے برکت اُڑ جاتی ہے۔پس تم لوگوں کا مقابلہ کر و مگر اس لئے نہیں کہ انہیں ٹوٹو بلکہ اس لئے کہ انہیں فائدہ پہنچاؤ۔بہر حال مقابلہ کی روح ضروری ہے اور ہمارے کام کی وسعت کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ پنشنز ہیں وہ یہاں آئیں اور سلسلہ کے کاموں میں انتہائی سرگرمی کے ساتھ حصہ لے کر مختلف شعبوں میں جماعت کو ماہر بنانے کی کوشش کریں۔ایک تحریک میں نے یہ کی تھی کہ دوست قادیان میں مکانات بنائیں۔میں آج اس تحریک کی طرف بھی دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔مکانات خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بنوارہی ہے اور پہلے سے زیادہ تعداد میں بنوا رہی ہے لیکن ابھی اس کی طرف اور زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ہر مکان جو قادیان میں بنتا ہے وہ احمدیت کو زیادہ مضبوط کر دیتا ہے تم قادیان میں مکان بنا کر صرف اپنی جائداد نہیں بناتے بلکہ اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کی جائداد بھی بڑھاتے ہو۔ہر اینٹ جو تمہارے مکان میں لگائی جاتی ہے وہ صرف تمہارے مکان کو مضبوط نہیں کرتی بلکہ سلسلہ اور اسلام کو بھی مضبوط کرتی ہے۔پھر جس قدر قادیان میں عمارتیں بنیں گی اُسی قدر دوسری آبادی بھی ترقی کرے گی۔جب قادیان میں کھانے والے بڑھیں گے تو ایسی دُکانیں بھی بڑھیں گی جو ان کیلئے آٹا وغیرہ مہیا کریں، ایسی دُکانوں کا راستہ بھی کھلے گا جو کپڑے مہیا کریں، ایسے آدمیوں کیلئے بھی گنجائش نکلے گی جو گھروں کی صفائی کریں۔پس ہر مکان جو بنایا جاتا ہے وہ اور مکانوں کیلئے بھی راستہ کھولتا ہے اور پھر سب مکان مل کر احمدیت کی مضبوطی کا موجب بنتے ہیں۔پس جو دوست ابھی تک یہاں مکان نہیں بنوا سکے انہیں چاہئے کہ وہ مکان بنوائیں اور جو قادیان میں رہنے والے ہیں انہیں بھی