خطبات محمود (جلد 17) — Page 220
خطبات محمود سال ۱۹۳۶۔وه لٹکی ہوئی ہے اسے دکھا کر چوہدری مظفر الدین صاحب جلدی جلدی مجھ سے پوچھ رہے ہیں۔حضور یہ طاعون سے مری ہے یا کسی اور طرح سے۔حضور یہ طاعون سے مری ہے یا کسی اور طرح سے۔اسے دیکھ کر میں یہی سمجھتا ہوں کہ یہ طاعون سے ہی مری ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میری بڑی بیوی بھی ہیں ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ چلو گھر چلیں لیکن پھر خیال آتا ہے کہ اس گھر کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اسے طاعون سے محفوظ رکھوں گا اس لئے کی موجودہ جگہ سے جہاں طاعون کے آثار پیدا ہو چکے ہیں ہمارا اس گھر میں جانا وحی الہی کی بے حرمتی کا موجب تو نہ ہوگا اور میرے دل میں خیال گزرتا ہے کہ کیوں نہ سات دن کسی کھلے میدان میں باہر رہ کر پھر گھر جائیں۔میں اسی خیال میں تھا کہ آنکھ کھل گئی۔اور چوہدری صاحب جب مجھے وہ مری ہوئی چوہیا دکھا رہے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اور بھی بہت سے چوہے مرے پڑے ہیں۔چوہے سے مراد منافق بھی ہوتا ہے اور طاعون بھی۔پس اس خواب کا اشارہ کسی ایسے فتنہ کی طرف بھی ہوسکتا ہے جو گھبراہٹ کا موجب ہو یا منافقوں سے ہمارا مقابلہ آپڑے اور اللہ تعالیٰ ان کو چی ہلاک کر دے اور اس سے مراد طاعون بھی ہو سکتا ہے اور ممکن ہے اس سال طاعون زیادہ زور سے پھوٹے یا آئندہ زمانہ میں پھر اس کا شدت سے ظہور ہو۔اسی سال ایک دشمن نے اعتراض کیا ہے کہ مرزا صاحب نے تو لکھا تھا کہ طاعون بند نہ ہو گی اب طاعون کہاں ہے۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں یہ فرمایا ہے کہ بند نہ ہو گی وہاں بھی اس کے خاص معنی ہیں اور جہاں فرمایا ہے بند ہوگی وہاں بھی اس کے خاص معنی ہیں۔دراصل اللہ تعالیٰ عذاب لانے کے پیش خیمہ کے طور پر ایسے اعتراضات کرایا کرتا ہے جیسے قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اَمَرُنَا مُتْرَفِيْهَا فَفَسَقُوْا فِيْهَا اے اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو انگیخت کی جاتی ہے کہ وہ اس کے عذاب کو بھڑ کا دیں۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ دعائیں کریں کہ اگر کوئی ایسا فتنہ مقدر ہو تو اللہ تعالیٰ جماعت کو اس سے بچائے اور منافقوں کا وبال ان پر ہی پڑے اور اگر اس سے مراد طاعون ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس سے بھی ہمیں محفوظ رکھے اور جیسا نمایاں سلوک ہمارے ساتھ پہلے کرتا ہے رہا ہے ویسا ہی اب بھی کرے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔اس کے بعد میں ایک نہایت ضروری امر کی طرف جماعت کو بالعموم اور نیشنل لیگ اور