خطبات محمود (جلد 17) — Page 134
خطبات محمود ۱۳۴ سال ۱۹۳۶ء۔سے سخت ناپسند کیا۔اس لئے کہ جب اسلامی تعلیم میں ان کے مطالبات کا علاج موجود ہے تو کیا وجہ ہے کہ وہ اسلامی طریق اختیار نہیں کرتے اور غیر اسلامی طریق اختیار کرتے ہیں۔زیادہ تر سٹرائکوں کا سوال مزدوروں اور سرمایہ داروں کے درمیان ہوتا ہے۔مغربی طریق یہ ہے کہ ہر شخص اپنی طرف سے ایک حق کا مطالبہ کرتا ہے اور ان کا اصول یہ ہے کہ جس کی لاٹھی اُس کی بھینس اگر مزدور غالب آجائیں تو وہ مالک کارخانہ جات کے حقوق کو د بالیں گے اور اگر مالک کارخانہ جات غالب آجائیں تو وہ مزدوروں کے حقوق کو دبا لیں گے مگر اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔اسلام نہ مزدور کو اجازت دیتا ہے کہ وہ سرمایہ دار کو آنکھیں دکھائے نہ سرمایہ دار کو اجازت دیتا ہے کہ وہ مزدور کو آنکھیں دکھائے کیونکہ یہ دونوں باتیں غیریت پر دلالت کرتی ہیں اور اسلام کا منشاء یہ ہے کہ سب بنی نوع انسان اپنے آپ کو بھائی بھائی سمجھیں کیونکہ خدا تعالیٰ سب کا آتا ہے اور محبت کے لحاظ سے وہ ان کا باپ ہے اس لئے آپس میں وہ طریق اختیار نہیں کیا جا سکتا جس میں غیریت پائی جاتی ہو۔پس ان طریقوں کو اسلام کبھی جائز قرار نہیں دے سکتا۔نہ پہلے کبھی اس نے انہیں جائز قرار دیا ہے اور نہ آئندہ قرار دے گا۔میں کہہ چکا ہوں کہ اسلامی طریق کی بنیاد انصاف پر ہے اسلام ہرگز یہ اجازت نہیں دیتا ہے کہ مزدور جتھہ بندی اور جماعت کی صورت میں سرمایہ داروں کو دبا کر اپنی طاقت قائم کریں اور نہ اسلام اس امر کی اجازت دیتا ہے کہ سرمایہ دار جتھہ بندی اور جماعت کی صورت میں مزدوروں اور کام کرنے والوں کو نقصان پہنچا ئیں بلکہ وہ کہتا ہے کہ غیر جانبدار شخص بیٹھیں اور انصاف کی رُو سے باہمی جھگڑوں کا تصفیہ کریں اور پھر دوسروں کا فرض ہے کہ اُسے قبول کریں۔اسلامی خلافت اور نظام کے معنی ہی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو عقل اور فہم و فراست سے کام لے کر ایک امام منتخب کرنے کی تلقین کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر وہ دیانتداری سے اپنے امام کے انتخاب کی جد و جہد کریں گے تو وہ خود امام کا انتخاب کر دے گا۔اسی وجہ سے خلافت کا انتخاب خدا تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب کیا ہے اور گو زبان بندوں کی ہوتی ہے مگر ارادہ اور منشاء خدا تعالیٰ کا ہوتا ہے۔جیسے قلم جب لکھتا ہے تو دراصل قلم نہیں لکھتا بلکہ ہاتھ لکھتا ہے، ہاتھ بھی نہیں لکھتا بلکہ دماغ ہاتھ سے کام کراتا ہے اسی طرح گو خلیفہ کا انتخاب بندوں کے ہاتھ سے ہوتا ہے مگر اُس کے پیچھے خدا تعالیٰ