خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 765 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 765

خطبات محمود ۷۶۵ ۴۵ سال ۱۹۳۶ جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے متعلق فرائض اور واجبات (فرموده ۲۵ / دسمبر ۱۹۳۶ء) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج بہت سے دوست جلسہ میں شمولیت کے ارادہ سے قادیان میں تشریف لائے ہوئے ہیں اور بہت سے اور دوست شام یا کل آنے والے ہیں جو ابھی آنے والے ہیں اُن تک تو میں اپنا پیغام نہیں پہنچا سکتا لیکن جو آچکے ہیں انہیں ان کے فرائض اور واجبات کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو اس جلسہ میں شمولیت کرنے والوں پر خدا اور اس کے ماموروں کی طرف سے عائد ہوتے ہیں۔قادیان کا یہ جلسہ اپنے اندر میلہ کا رنگ نہیں رکھتا کہ دوست یہاں جمع ہو کر خرید و فروخت کریں ، نہ یہ اجتماعی تفرج لے یا دلچسپی کیلئے کیا جاتا ہے کہ لوگ اس میں شامل ہو کر اپنے دل کی خوشی کے سامان مہیا کریں بلکہ ان دنوں قادیان میں جمع ہونے کی غرض صرف ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ ہمارے معبودِ حقیقی اور ہمارے خالق نے اس زمانہ کے لوگوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے اور دنیا میں مختلف اقسام کے فتنے اور فساد دیکھ کر آواز دی ہے اُن صادق الوعد لوگوں کو جو ایمان میں بچے اور وعدوں میں پکے ہیں اُن کو بلایا ہے کہ اس کے دین کی ترقی اور اس کے نام پر علو کیلئے اس مقام پر جمع ہو کر تدابیر اور تجاویز کریں۔پس جس طرح نازک وقت پر انسان کا دل فضولیات اور لغویات کی طرف متوجہ