خطبات محمود (جلد 17) — Page 642
خطبات محمود ۶۴۲ سال ۱۹۳۶ وہ اگر مسٹر جسٹس کولڈ سٹریم کے فیصلہ کو اپنی زبان سے نہیں دُہرا سکتا اور لوگوں کو یہ نہیں بتا سکتا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے متعلق کیا کہا تو اُس کا کوٹ پہن کر لوگوں میں پھر نا ایک بامعنی اور با غرض کام ہے جسے کوئی بھی بُرا نہیں کہہ سکتا بلکہ اگر وہ اپنی ٹوپی پر بھی اس قسم کی با غرض اور با مقصد عبارت لکھوا کر لوگوں میں جاتا ہے تو وہ یقیناً گونگا ایک مفید کام کرتا ہے۔شاید اس موقع پر کوئی شخص اعتراض کرے کہ حضرت باوا نا تک صاحب تو زبان سے اپنے عقائد کا اظہار کر سکتے تھے پھر انہوں نے چولہ کیوں بنوایا اور کیوں اُس پر عربی عبارات لکھوائیں اور کیوں اسے پہنے پھرے حالانکہ ان کی قوم عربی آیات کا مطلب نہیں سمجھ سکتی تھی۔اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت باوانا تک صاحب کے چولہ پہنے میں بھی حکمت تھی اور وہ حکمت یہ تھی کہ بیشک سکھ اور ہندو جن میں وہ چولہ پہن کر اپنے عقائد کی اشاعت کیا کرتے تھے عربی سے ناواقف تھے لیکن چونکہ باوا نا نک ایک ایسی قوم میں کام کر رہے تھے جس میں ان کے کام کے مٹ جانے کا اندیشہ تھا اور خطرہ تھا کہ بعد میں ان کی قوم ان کے عقائد کا انکار نہ کر دے اور اس بات کو قبول ہی نہ کرے کہ حضرت باوا نانک صاحب لوگوں کے سامنے اسلامی تعلیم پیش کیا کرتے تھے اس لئے با واصاحب نے چولہ بنوایا۔وہ چولہ انہوں نے اپنے زمانہ کے لوگوں کیلئے نہیں بنوایا بلکہ بعد میں آنے والے لوگوں کیلئے بنایا تھا تا ہمیشہ کیلئے وہ چولہ اس بات پر گواہ رہے کہ باوا صاحب مسلمان تھے اور اسلامی تعلیم کی اشاعت ہی ان کا کام تھا۔عربی میں آیات قرآنیہ آپ نے چولہ پر اس لئے لکھوائیں تا چولہ کو اُن کی قوم محفوظ رکھے کیونکہ اگر وہ گور و لکھی میں قرآنی تعلیم کا ترجمہ لکھواتے تو اول تو لوگ خیال کی کر سکتے تھے کہ یہ ان کے اپنے اقوال ہیں دوسرے اگر کسی کو قرآن کریم کا خیال آجا تا تو شاید چولہ کو چھپا دیتا لیکن اصل آیات کو بوجہ زبان نہ سمجھنے کے سکھوں نے کوئی آسمانی نشان سمجھا اور ا محفوظ رکھا۔اور اگر کہا جائے کہ انہوں نے اس چولہ کو پہنا کیوں، رکھ کیوں نہ چھوڑا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر وہ خالی رکھ ہی چھوڑتے تو ان کی قوم یہ خیال کرتی کہ شاید کسی اور کا چولہ ہو ان کے پہننے کی وجہ سے تاریخی شہادت قائم ہوگئی کہ باوا نا نک صاحب اسی چولہ کو پہنتے تھے اور ان کو پسند تھا۔غرض چولہ پر اصل عربی آیات ہونے کی وجہ سے سکھوں میں سے کسی کو اس کے تباہ کرنے کا خیال نہ آیا یہاں تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ آ گیا اور آپ نے اس چولہ سے فائدہ