خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 242 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 242

خطبات محمود ۲۴۲ سال ۱۹۳۶ صرف نہیں کرتا۔اس کی گھوڑی یا بھینس اس کے وقت کا گھنٹہ دو گھنٹے لے لیتی ہے، اس کی کھیتی اس کے کے وقت سے آٹھ دس گھنٹے لے لیتی ہے اور اس کی توجہ کو اپنی طرف پھیر لیتی ہے مگر اس کا بیٹا جو اس کی کی سب سے زیادہ قیمتی جائداد ہے اس پر وہ ایک منٹ بھی صرف نہیں کرتا جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ انسانی حیثیت کو لوگ نہیں سمجھتے۔سب چیزوں کی درستی کیلئے لوگ کوشش کریں گے، مالوں کی درستی کیلئے کوشش کریں گے ، صنعت و حرفت کی درستی کیلئے کوشش کریں گے، تجارت کی درستی کیلئے کوشش کریں گے ، زراعت کی درستی کیلئے کوشش کریں گے لیکن قومی اخلاق کی درستی کیلئے کی کوشش نہیں کریں گے۔ہمارے سامنے کانگرس کی وہ جد وجہد موجود ہے جو اس نے ملک کی آزادی کیلئے کی۔کانگرس کے دشمن بھی یہ تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر سکتے کہ کانگرس کی کوششوں میں سے بعض نہایت شاندار اور اعلیٰ درجہ کی تھیں۔اس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ کانگرس نے لوگوں میں ذہنی بیداری پیدا کی اور حب وطن کا جذ بہ قلوب میں موجزن کیا۔پھر کوئی شخص اس سے کی انکار نہیں کر سکتا کہ ہمارے ملک کا بیشتر حصہ بزدل تھا کانگرس والوں نے ان میں دلیری پیدا کی اور انہیں نڈر بنایا۔غرض ان خوبیوں کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا مگر جو کچھ انہوں نے کیا اس سارے کا خلاصہ یہ تھا کہ ملک کو آزادی مل جائے ، ملک انگریزوں کے اثر سے محفوظ ہو جائے اور ملک کی عزت دنیا میں قائم ہو جائے لیکن اس جدو جہد اور اس کوشش میں بعض باتیں انہوں نے یا ان کے دوستوں نے ایسی بھی اختیار کیں جو اور زیادہ غلامی کا طوق لوگوں کے گلے میں ڈالنے والی ثابت کی ہوئیں۔یعنی بعض اخلاقی غلطیاں ایسی ہو ئیں جن سے حریت کی روح تو پیدا ہوئی لیکن دوسری طرف اور زیادہ غلامی کی روح پیدا ہوگئی۔مثلاً یہی مسئلہ جو نان کو آپریشن کا ہے گو جس مقصد کیلئے استعمال کیا گیا وہ اچھا تھا مگر یہ ذریعہ نہایت گندہ تھا۔اگر نان کو آپریشن کے اصول ہم صحیح تسلیم کر لیں تو اس کے معنے یہ بنیں گے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کی کبھی اطاعت نہ کرے اور اپنی مرضی ہمیشہ منوانے کی کوشش کرے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نوجوانوں کے اخلاق میں بگاڑ پیدا ہو گیا اور وہی اوی حملے جو کبھی گورنمنٹ کے خلاف کئے جاتے تھے کانگرس کے خلاف شروع ہو گئے۔ستیہ گرہ کو ہی کی لے لیا جائے یہ کبھی گاندھی جی کے خلاف شروع کی گئی ، کبھی کانگرس کے خلاف اس لئے کی گئی کہ وہ ای اچھوتوں کی خبر گیری اور ان کے حقوق کی تائید کیوں کرتی ہے، کبھی کسی یونیورسٹی کے خلاف شروع کی