خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 166

خطبات محمود ۱۶۶ سال ۱۹۳۶ء کے ذریعہ حکومت کیلئے قربانیاں کیں اور ان کی قربانیوں کا کوئی صلہ گورنمنٹ نے نہ ان احمد یوں کو دیا اور نہ مرکز کو دیا۔نہ مرکز کی یہ خواہش تھی کہ اسے صلہ ملے اور نہ اب خواہش ہے کہ اسے صلہ دیا جائے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان قربانیوں کا صلہ وہ بھی نہیں ہو سکتا جو آج ہمیں دیا جارہا ہے۔کسی وقت انگریز بیلجیئم پر حملہ کرنے کی وجہ سے جرمن سے حقارت کرتے تھے اور کہتے کہ اس نے بیلجیئم کے پرانے معاہدہ کوتوڑ دیا اور اسے سکریپ آف پیپر کی حیثیت بھی نہ دی۔میں ان حکام سے جو اس وقت پنجاب میں مقرر ہیں کہتا ہوں کہ وہ بیسیوں چٹھیاں جو ہماری خدمات، وفاداری اور امن پسندی کے متعلق برطانوی حکام کی ہمارے پاس موجود ہیں سکریپ آف پیپر کی حیثیت رکھتی ہیں؟ بے شک ہم ان کے بدلے کسی انعام کے طالب نہیں مگر ہم اس بات کے طالب ضرور ہیں کہ ہمیں امن دیا جائے مگر افسوس کہ وہ امن ہمیں نہیں دیا جا رہا۔پھر خلافت کا جب جھگڑا ہوا اُس وقت بھی انگریزوں کو خطرناک مشکلات درپیش تھیں۔جنگ کے بعد انگریز کمزوری محسوس کر رہے تھے جنگ کے دنوں میں سوشلسٹ اس ہیجان کی وجہ سے جو ملک میں پیدا ہو گیا تھا دب گئے تھے لیکن جنگ کے بعد ان کی طاقتیں معاً اُبھر آئیں ادھر آپس میں دل پھٹ چکے تھے اور ٹوٹ کے حصوں کو اُڑانے کا شوق ایک دوسرے کے حقوق کو تلف کرنے کی پر آمادہ کر رہا تھا۔۱۹۱۹ ،۱۹۲۰ ء کا فرانس وہ فرانس نہیں تھا جو ۱۹۱۴ء کا تھا ،۱۹۱۹ ،۱۹۲۰ ء کا بیلجیئم وہ بیلجیئم نہیں تھا جو ۱۹۱۴ء کا تھا، ۱۹۱۹ ء ،۱۹۲۰ ء کا اٹلی وہ اٹلی نہ تھا جو ۱۹۱۴ ء یا ۱۹۱۵ ء کا تھا کیونکہ وہ ایک سال بعد جنگ میں شامل ہوا۔اسی طرح امریکہ ۱۹۱۹ ء میں وہ امریکہ نہ تھا جو ۱۹۱۸ ء کے ی شروع میں تھا ، دلوں میں بعد پیدا ہو چکا تھا، لوٹ کے شوق میں ایک دوسرے کے حقوق کو پامال کیا جا رہا تھا اور ایک دوسرے کے خلاف سخت شکایتیں پیدا ہو چکی تھیں۔پھر لڑائی کے بعد قدرتی طور پر جوری ایکشن یعنی رد عمل ہوتا ہے اس کی وجہ سے خودا پنی رعایا میں بھی بے چینی اور بددلی پیدا ہو گئی تھی۔اس وقت انگریزی حکومت کی کمزوری اس امر سے بآسانی سمجھی جاسکتی ہے کہ تباہ شدہ روس جس کا ملک تفرقہ اور فساد سے بھرا ہوا تھا، جس کے اندر کوئی نظام نہ تھا، جس کے پاس کوئی سی طاقت نہ تھی اُس کے چند مزدور لیڈر جو نہ جنگ سے واقف تھے نہ سیاست سے آگاہ انہوں نے آر چنچل کے مقام پر انگریزی فوجوں کو بُری طرح دق کیا یہاں تک کہ انگریزوں کو اپنی فوجیں