خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 692 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 692

خطبات محمود ۶۹۲ سال ۱۹۳۶ مجھے اطمینان قلب کس طرح حاصل ہو سکتا ہے۔پس اطمینان قلب کیلئے میں نشان مانگتا ہوں۔میری عقل و فکر ، میرے ہوش و حواس اور میرا مشاہدہ کہتا ہے کہ آپ مُردوں کو زندہ کرتے ہیں مگر دل کہتا ؟ ہے کہ میں خود کیا تعریف کروں جب تک یہ پتہ نہ لگے کہ میری اولاد میں بھی یہ نشان ظاہر ہوگا۔میں چاہتا ہوں کہ میرا دماغ ہی نہیں بلکہ دل بھی متوجہ ہو اور میرے دل میں عشق پیدا ہو اور دل اُسی وقت توجہ کرتا ہے جب اپنی ذات پر احسان ہو۔تو جب تک علم کے ساتھ اور دل سے نہ ہو تعریف، تعریف نہیں ہو سکتی اور اس کیلئے ان چار باتوں کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں بیان کی ہیں اور جن سے قلب کی بھی اور دماغ کی بھی تسلی کی گئی ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ حمد کیلئے ضروری ہے کہ جس کی حمد کی جائے اُس کے اندر یہ چاروں کمالات ہوں۔کامل حمد کیلئے ایک ضروری چیز تو یہ ہے کہ اس کا احسان محدود نہ ہو اور وہ رَبُّ الْعَلَمِین ہو ہر عظمند سوچ سکتا ہے کہ حمد کامل اس کے بغیر نہیں ہو سکتی۔فرض کرو دنیا میں دس آدمی ہی آباد ہیں اب ان میں سے اگر نو ہی تعریف کریں اور ایک نہ کرے یا آٹھ تعریف کریں اور دو نہ کریں یا سات کی تعریف کریں اور تین نہ کریں تو یہ حمد کامل نہ ہو سکے گی۔کامل حمد جبھی ہوگی کہ دسوں تعریف کریں تو اللہ تعالیٰ کے متعلق فرمایا کہ وہ رب العلمین ہے وہ سب جہانوں کا رب ہے نہ اسی زمانہ کا بلکہ گزشتہ اور آئندہ زمانوں کا بھی اور نہ صرف انسانوں کا بلکہ سب مخلوق کا وہ ربّ ہے جو چیز بھی عالم وجود میں ہے وہ سب کا رب ہے اور جب اللہ تعالیٰ سب کا رب ہے تو کونسی چیز اس کی حمد سے باہر رہ سکتی ہے۔پس حمد کامل کیلئے پہلے رَبُّ العلمین ہونا اور پھر رحمن اور رحیم اور مالِک يَوْمِ الدِّينِ ہونا ضروری ہے۔رحمن کے معنے ہیں بغیر محنت کے وہ فضل کرتا ہے اور رحیم کے معنے ہیں کہ انسانی کاموں کے اعلیٰ بدلے دیتا ہے مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ کے معنے ہیں کہ وہ حساب لیتا ہے تو سختی نہیں کرتا بلکہ نرمی سے کام لیتا ہے۔مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ کے بغیر انسان کی تسلی نہیں ہو سکتی۔کسی کا ماضی خواہ کتنا ہی شاندار کیوں نہ ہو مستقبل خوف کے نیچے ہی رہتا ہے۔تو مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ کہ کر مستقبل بھی خوشکن کر دیا اور بتا دیا کہ انجام بھی اس کے ہاتھ میں ہے اگر نیک نیتی سے کام لو تو جو غلطیاں رہیں گی ان کی تلافی بھی وہ خود کر دے گا۔اس کے بیسیوں معنے ہیں جن میں سے ایک درجن کے قریب