خطبات محمود (جلد 17) — Page 674
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۶۶۵ سال ۱۹۳۶ء سلسلہ کیلئے جائداد بنانے پر لگا رہا ہوں تا اس کی آمد سے کام چلائے جاسکیں اور چندوں کی ضرورت صرف وقتی کاموں کیلئے ہی رہے لیکن اس تحریک کے جو دوسرے حصے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتے خصوصاً سادہ زندگی کی تحریک جو بہت ضروری ہے یہی ہے جو امیر و غریب کا امتیاز مٹاتی ہے۔ مغربی اور مشرقی اور شہری و دیہاتی تمدن میں سوائے اس کے کیا فرق ہے کہ گاؤں کے امیر کی زندگی بھی سادہ ہوتی ہے مگر شہروں میں ایسا نہیں ۔ ایک گاؤں میں دو سو ایکڑ زمین کے مالک کا تمدن بھی ایسا ہی ہوتا ہے جیسا دو ایکڑ زمین کے مالک کا ۔ اور وہ دونوں دارے میں بیٹھ کر اکٹھے باتیں کرتے ہیں گو یہ ممکن ہے کہ دوا یکٹر کے مالک کو کسی وقت فاقہ کی نوبت آجاتی ہو مگر دو سو ایکڑ کا مالک دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہو یا یہ تو دودھ پیتا اور مکھن کھاتا ہو اور وہ لسی پی کر ہی گزارہ کر لیتا ہو مگر اجزاء دونوں کی غذا کے ایک ہی ہوں گے ۔ وہی ساگ پات دونوں کھا ئیں گے یہ نہیں کہ بڑے زمیندار کی خوراک ایسی ہو کہ وہ غریب کے گھر میں کھانا نہ کھا سکے۔ قادیان کے انہی معترضین میں سے جو اعتراض کرتے رہتے ہیں ایک کے متعلق مجھے ایک لطیفہ یاد ہے۔ مجھے ایک ایسی دعوت میں جانے کا اتفاق ہوا جہاں وہ بھی مدعو تھا۔ میزبان نے نہ معلوم اس لئے پلاؤ نہیں پکوایا تھا کہ وہ اس کی توفیق نہ رکھتا تھا یا یونہی اُس نے جدت کی ۔ میں نے یہ خیال کرکے کہ یہ شرمندہ نہ ہو کہا کہ یہ آپ نے بہت اچھا کیا جو پلاؤ نہ پکوایا مجھے تو پلاؤ کھانے سے بخار ہو جاتا ہے ( بوجہ ضعف معدہ کے مجھے پلاؤ کھانے سے اکثر حرارت ہو جاتی ہے خصوصاً جبکہ ایک دو دعوتیں اکٹھی ہو جائیں ) یہی وجہ ہے کہ میں دعوتوں میں شریک ہونے سے اکثر اجتناب کرتا ہوں۔ خیر تو میں نے کہا کہ یہ پلاؤ کی رسم تو اُڑادینی چاہئے اور میری غرض یہی تھی کہ کوئی اور شخص بول نہ اُٹھے اور میزبان کی دل شکنی نہ ہو مگر اُس شخص سے نہ رہا گیا اور وہ بول اُٹھا کہ میں تو اس دعوت کو دعوت ہی نہیں سمجھتا جس میں پلاؤ نہ ہو۔ میں تو تعریف کر رہا تھا کہ یہ عمدہ کام ہے اور ایک غرض یہ بھی تھی کہ کوئی شخص کوئی دل شکنی کا کلمہ نہ کہہ دے مگر پھر بھی وہ شخص رہ نہ سکا ۔ لیکن زمینداروں میں دیکھ لو کھانے کی نوعیت میں فرق بہت کم ہوگا ۔ طرز بود و باش ایسی ہوتی ہے ہوگا۔ و کہ سب آزادی سے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں مگر شہروں میں ایسا نہیں ہوتا ۔ ایک شخص جس کی تنخواہ میں روپے ہے دو ہزار تنخواہ والے سے ملنے کی کبھی جرات نہ کر سکے گا حالانکہ یہاں بھی