خطبات محمود (جلد 17) — Page 664
خطبات محمود ۶۶۴ سال ۱۹۳۶ مثلاً لائل پور، لاہور اور سیا ، لاہور اور سیالکوٹ کی جماعتیں اعتراض کے نیچے آ رہی ہیں بعض دیہات کی جماعتوں نے اپنی نسبت کے لحاظ سے بہت بڑے چندے دیئے ہیں۔ایک گاؤں میں معمولی حیثیت کے صرف چار پانچ احمدی ہیں ایک ان میں سے شاید مدرس یا پٹواری ہے اور باقی زمیندار ہیں مگر اُن کا چندہ ڈیڑھ سو ہے اگر اس نسبت سے بڑی جماعتوں کا چندہ لگایا جاتا تو وہ تین چار گنا زیادہ ہونا چاہئے تھا۔جب اس گاؤں کے افراد کی لسٹ میرے سامنے آئی تو میں حیران رہ گیا کہ اتنے غریب لوگوں نے ایسی تنگی کی حالت میں کس طرح ایسا اخلاص دکھایا ہے جو دوسروں کیلئے نمونہ ہے۔مجھے افسوس ہے کہ بعض جماعتوں نے اُس سے بہت کم قربانی کی ہے جتنی وہ کر سکتی تھیں اور پھر اُسے بھی پورا کرنے سے قاصر ہو رہی ہیں اس لئے میں اُن کو توجہ دلاتا ہوں کہ غفلت اور شستی کو ترک کریں۔اب صرف دو ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے سوائے اُن کے جو اجازت لے کر میعاد میں اضافہ کرالیں۔گو کمی پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ساڑھے آٹھ ہزار کی کمی پوری کی ہے مگر پھر بھی ابھی بہت کوشش کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِى الَيْهِمُ اس لئے میں جانتا ہوں کہ جب وقت قریب آئے گا تو اللہ تعالیٰ مخلصین کے دل میں الہام کر دے گا اور چندہ پورا ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ کا یہی وعدہ ہے اور تجربہ بھی یہی بتاتا ہے کہ ہمارے کاموں میں اکثر زیادتی ہی ہوتی ہے اِلَّا مَا شَاءَ اللہ کوئی ہی ایسا موقع ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کسی خاص مشیت کے ماتحت کبھی کمی آئی ہو۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وقت کم ہے اس لئے مالی بھی اور دوسری قربانیاں کرنے کی طرف بھی پوری پوری توجہ کریں۔خصوصاً سادہ زندگی کی طرف زیادہ توجہ کریں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سادہ زندگی کی ہدایت پر عمل کرنے میں کچھ نقص ہے ورنہ اتنا اثر چندوں پر نہ پڑتا۔کیونکہ سادہ زندگی سے اخراجات میں جو کمی آنی چاہئے چندوں کا بوجھ اس سے کم ہے اس لئے چاہئے تو یہ تھا کہ دوستوں کے پاس کچھ روپیہ جمع ہوتا مگر ایسا نہیں ہوا۔سادہ زندگی کی تحریک کوئی معمولی نہیں بلکہ دراصل دنیا کے آئندہ امن کی بنیاد اسی پر ہے۔جب تک جماعت احمدیہ قائم رہے گی تحریک جدید بھی کسی نہ کسی شکل میں چلے گی چندہ کی شکل چند سالوں تک ختم ہو جائے اور میں کوشش کر رہا ہوں کہ آمد کی مستقل صورت پیدا ہو جائے اور یہی وجہ ہے کہ آمد کا معتد بہ حصہ میں