خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 631 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 631

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۶۲۲ سال ۱۹۳۶ء وقار کا حقیقی مفہوم ہمارے تمام کاموں کی بنیاد عقل اور حکمت پر ہونی چاہئے (فرموده ۲ را کتوبر ۱۹۳۶ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورہ نوح کی ان آیات کی تلاوت کی :- ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمُ مِدْرَارًا وَ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَّ بَنِينَ وَ يَجْعَلُ لَّكُمْ جَنَّتٍ وَّ يَجْعَلُ لَّكُمْ أَنْهَارًا مَالَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا وَ قَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا أَلَمْ تَرَوُا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا وَ جَعَلَ الْقَمَرَ فِيُهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا وَاللَّهُ أَنْبَتَكُمُ مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَ يُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا - اس کے بعد فرمایا :- میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ ذکر کیا تھا کہ بعض دوستوں کے اس فعل پر کہ انہوں نے کاغذ کی ٹوپیاں بنا کر اور ان پر ہائی کورٹ کے فیصلہ کے چند فقرات لکھ کر انہیں اپنے سروں پر پہن رکھا تھا یا بعض نے کوٹ بنوا کر اُس پر اسی قسم کے بعض فقرات لکھ لئے تھے۔ ایک دوست نے یہ اعتراض کیا تھا کہ یہ فعل وقار کے خلاف ہے اور ایسی باتیں احمدیوں کو نہیں کرنی چاہئیں ۔ اس