خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 611 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 611

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۶۰۲ سال ۱۹۳۶ء - میرے نزدیک صحیح طریق جذبات کے اظہار کا یہ ہے کہ دوستوں کو قربانی کی تحریک کی جائے ایسی باتوں سے کیا فائدہ کہ ہم دکھا دیں گے ، ہم بتا دیں گے، ہم دنیا کو ہلا دیں گے یہ ایک بے فائدہ اور لغو بات ہے۔ میرا خیال ہے کہ ایسے مقرر سے اگر اُسی وقت کوئی پوچھ بیٹھے کہ آپ کیا دکھا دیں گے؟ تو وہ یہی کہیں گے کہ ابھی سوچانہیں ہم آئندہ سوچیں گے اور جب سوچ کر ابھی کوئی فیصلہ کرنا ہے تو پہلے ہی سے دعوے کرنے سے کیا فائدہ؟ میرے نزدیک اس زمانہ میں صحیح طریق جذبات کے اظہار کا یہ ہے کہ ایسے موقعوں پر جماعت کے دوستوں کو تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی جائے دشمنوں کے سارے حملوں کا علاج تحریک جدید میں موجود ہے۔ پس انہیں بتایا بتایا جائے کہ جس قدر کرنے والی باتیں ہیں وہ تمہارے امام نے تمہیں بتادی ہیں کیا تم نے ان باتوں پر عمل کر لیا ؟ اگر کیا ہے تو اور کرو ۔ اگر نہیں کیا تو ان پر جلدی عمل کرو کہ انہیں باتوں میں ان تمام رفتن کا علاج ہے۔ پس تحریک جدید کے مختلف پہلو جو قربانیوں کے ہیں انہیں لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے اور انہیں توجہ دلائی جائے کہ جنہوں نے ابھی تک اس تحریک پر عمل نہیں کیا وہ عمل کریں ۔ یہ ایک صحیح ذریعہ قربانی پیش کرنے کا ہوگا مگر اس قربانی کا دعوی کرنا جس قربانی کا مطالبہ ہی نہ ہو یا جس قربانی کی نوعیت پر خود بھی غور نہ کیا ہو انسان کو نکما بنا دیتا ہے اور اُس کے دل پر زنگ لگا دیتا ہے۔ ایک شخص جو جانتا ہی نہیں کہ کیا کریں گے وہ اگر کہتا ہے کہ ہم مرجائیں گے، ہم مٹ جائیں گے، ہم مٹادیں گے، ہم ہلا دیں گے، ہم دکھا دیں گے، ہم بتا دیں گے تو وہ بیہودہ اور لغو دعوے کرتا ہے اور نہ خود جانتا ہے کہ کس طرح ہلا دیں گے اور نہ وہ جانتے ہیں جو اُس کی تقریرین رہے ہوتے ہیں کہ کس طرح ہلا دیں گے ، صرف اپنے ہی دل میں وہ دونوں ہل رہے ہوتے ہیں ۔ تو صحیح طریقہ یہ ہے کہ تمہارے سامنے جو پروگرام رکھا گیا ہے اور جو تمہارے امام نے تمہارے سامنے پیش کیا ہے اُس پر عمل کرو اور لوگوں کو بتاؤ کہ یہ حملے اس لئے ہو رہے ہیں کہ تم سکیم کے فلاں فلاں حصے پر عمل نہیں کرتے ۔ پھر اُس حصہ کے متعلق دلائل دو، اُس کی تفصیلات کو بیان کرو۔ اُس کے نتائج اس کی خوبیاں اور اُس کے اثرات واضح کرو اور لوگوں کو توجہ دلاؤ کہ جب وہ قربانیوں کیلئے تیار ہیں تو کیوں تحریک جدید کے ماتحت قربانیاں نہیں کرتے ۔ یہ وہ قربانی کی تحریک ہے جو جائز اور مفید ہے۔ پس ایک مفصل سکیم تمہارے سامنے موجود ہے اس سے فائدہ اُٹھاؤ خالی