خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 580 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 580

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۵۷۱ سال ۱۹۳۶ء اسی طرح آنحضرت ﷺ کے بغیر انسان لَا إِلَهَ إِلَّا الله کو نہیں دیکھ سکتا ۔ اس زمانہ میں یوں تو اور بھی بہت سی نیکیاں ہیں اور سب کی طرف ہم کو توجہ کرنی چاہئے لیکن تو حید کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا کہ خُذُوا التَّوحِيدَ خُذُو التَّوْحِيدَ يَا ابْنَاءَ الْفَارِسِ کے اے ابنائے فارس ! توحید کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ ابنائے فارس سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خاندان ہی نہیں بلکہ روحانی لحاظ سے ساری جماعت ہی ابنائے فارس کے ماتحت ہے اور یہ حکم تمام جماعت پر مشتمل ہے۔ یہ قاعدہ ہے کہ مصیبت کے وقت انسان کسی ایک چیز کو خاص طور پر پکڑا کرتا ہے۔ فرمایا کہ تم مصائب کے موقع پر توحید کو پکڑ لیا کرو کہ اس کے اندر باقی تمام چیزیں آجاتی ہیں ۔ پس ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کے ماٹو کو ہر وقت اپنے سامنے رکھے کیونکہ اسی میں انسان کی دینی اور دنیاوی فلاح مضمر ہے ۔“ ل البقرة : ۱۴۹ الروم : ۴۲ ( الفضل ۲۶ دسمبر ۱۹۳۶ء) الاعلى: ۱۸،۱۷ س الاعلى: ۲۰:۱۹ ه بخاری کتاب الادب باب مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ الصُّحْبَة صفحه ۱۰۴۵ حدیث نمبر ۵۹۷۱ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية مشكوة كتاب المناقب باب مناقب الصحابة صفحه ۴۱۴ حدیث نمبر ۶۰۱۸ مطبوعه بیروت لبنان ٢٠٠٣ء الطبعة الاولى تذکره -۱۹۷۔ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء