خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 421

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۴۱۲ سال ۱۹۳۶ء گورداسپور کی حکومت ، نہ پنجاب کی حکومت اور نہ ولایت کی حکومت اور نہ ساری دنیا کی حکومتیں مل کر ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔ پس آؤ ہم اپنے خدا کو خوش کریں اور ہماری تمام تر توجہ اس طرف ہو کہ ہم اس کے احکام پر عمل کریں پھر چاہے احراری ہوں یا حکومت کے کارندے کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پس تم خدا کے ہو جاؤ اور اُسی پر توکل کرو ۔ یہ سب سے بڑا بڑی نعمت ہے جو کسی انسان کو دنیا میں حاصل ہو سکتی ہے۔ اگر یہ نعمت تمہیں حاصل نہیں تو پھر قید سے چھٹ جانا ایک معمولی بات ہے، قبرستان کا مل جانا ایک معمولی بات ہے بلکہ اگر حکومتیں تمہاری ہوں، پارلیمنٹیں تمہاری ہوں ، قانون تمہارے ہوں ، تخت تمہارے ہوں اور ہٹلر اور مسولینی بھی اپنی بادشاہتوں کو چھوڑ کر انہیں تمہارے قدموں میں ڈال دیں لیکن تمہارا خدا تم سے ناراض ہو تو تم طاعون کے چوہے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے کیونکہ جس کا خدا دشمن ہو اُس سے زیادہ ذلیل اور ناپاک وجود اور کوئی نہیں ہو سکتا۔“ ( الفضل ۲۵ جون ۱۹۳۶ء ) لم الفاتحة: ٧،٦ النور : ۵۶ سے موضوعات ملا علی قاری صفحہ ۱۶ مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ میں اِتَّقُوا مَوَاضِعَ النُّهُمِ کے الفاظ ہیں۔ ش بخاری کتاب المغازى باب غزوة أحد صفحه ۶۸۴ ، ۶۸۵ حدیث نمبر ۴۰۴۳ مطبوعہ دار السلام رياض ۔ ١٩٩٩ء الطبعة الأولى ه متی باب ۸ آیت ۲۰ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور ۱۹۹۴ء ( مفہوماً ) بخاری کتاب المغازى باب قول الله تعالى و يوم حنين (الخ) صفحه ۷۲۹ حدیث نمبر ۴۳۱۵ مطبوعہ دار السلام ریاض ۔ ١٩٩٩ء الطبعة الاولى