خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 371

خطبات محمود سال ۱۹۳۶ء استقبال کر سکتے ہیں تو ہم انگریزوں سے بھی انگلستان کے زیادہ خیر خواہ نہیں کہ ان کا استقبال نہیں کر سکتے۔اصل میں یہ اعتراض کم حوصلگی کی وجہ سے اور حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ور نہ اگر ان مواقع کے سوا جب ایسے اعزاز بے غیرتی پر دلالت کرتے ہیں اگر مخالف خیال رکھنے والے لیڈروں کا اعزاز کیا جائے تو یقیناً ایک اچھی مثال قائم ہوگی اور دلوں میں سے منافرت دور کی ہو کر لوگ ایک دوسرے کی بات پر غور کرنے لگیں گے اور سچ کو ماننے کے زیادہ قریب ہو جائیں گے اور صداقت کے پھیلانے میں آسانی ہوگی )۔( الفضل اارجون ۱۹۳۶ء) ل ترمذی کتاب العلم باب ماجاء فی فضل الفقہ میں یہ الفاظ ہیں الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِن فَحَيْتُ وَجَدَهَا فَهُوَ اَحَقُّ بِهَا ل لَا تَسَبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسَبُّوا اللهَ (الانعام: ١٠٩)