خطبات محمود (جلد 17) — Page 306
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۲۹۷ سال ۱۹۳۶ء پس دعائیں کرو اور خاص طور پر دعائیں کرو مگر دعا کے پہلو کو ہمیشہ بددعا کے پہلو پر غالب رکھو۔ میں نے تجربہ کیا ہے آج ہماری جماعت میں بیسیوں ایسے مخلص ہیں جو چار یا پانچ یا دس سال پہلے منافق تھے اور بیسیوں ایسے ہیں جو آج سے دس یا بیس سال پہلے ہماری جماعت کے شدید مخالف تھے مگر آج وہ نہایت مخلص احمدی ہیں ۔ اس لئے پہلے ہمیشہ یہی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو ہدایت دے اور اگر ہدایت کا قبول کرنا ان کیلئے مقدر نہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں تباہ کرے تا احمدیت کا بول بالا ہو اور شیطان اور اس کی ذریت کا منہ کالا ہو ۔“ ( الفضل ۶ ۱ رمئی ۱۹۳۶ء) ے گاؤدی: بیوقوف احمق ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۱۵ صفحه ۸۴۳ مطبوعہ کراچی ۱۹۹۳ء) بدر رو: نالی - گندہ پانی بہانے کی نالی۔ پانی باہر جانے کا راستہ ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد دوم صفحہ ۹۰۸ مطبوعہ کراچی ۱۹۷۹ء ) إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ (آل عمران: ۱۷۲) خيلاء خود پسندی - غرور ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۸ صفحه ۸۸۸ مطبوعہ کراچی ۱۹۸۷ء)