خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 30

خطبات محمود ۳۰ سال ۱۹۳۶ء چاہئے کہ مکانات بنائیں۔قادیان میں مکانات بنانا دنیا نہیں بلکہ دین ہے۔چنا نچہ دیکھ لو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بکثرت یہ الہام ہوا کہ وَسِعُ مَكَانَكَ وَسِعُ مَكَانَكَ۔رَبِّعُ مَكَانَگ ہے۔یعنی اپنے مکانوں کو بڑھاؤ اور انہیں ترقی دو۔یہ الہام صرف حضرت مسیح موعود لیہ السلام کیلئے ہی نہیں تھا بلکہ اس الہام میں جماعت بھی مخاطب تھی اور اسے بتایا گیا تھا کہ یا درکھو اگر تم دشمنوں کے حملوں اور ان کی شرارتوں اور ایذاء رسانیوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی علاج ہے اور وہ یہ کہ مرکز سلسلہ میں مکانات بنواتے چلے جاؤ۔یہ وَسِعُ مَكَانَكَ کا متواتر الہام در حقیقت آئندہ زمانہ کے متعلق ایک پیشگوئی تھی اور اس میں یہ بتایا گیا تھا کہ جب کبھی احمدیوں کو مشکل پیش آئے گی اور وہ خدا تعالیٰ کے حضور اس التجاء کے ساتھ جھکیں گے کہ الہی ! ہم کیا تی کریں؟ تو ہماری طرف سے انہیں یہ کہا جائے گا کہ وَسِعُ مَكَانَکَ اپنے مکانات کو اور زیادہ ان وسیع کر دو اور اور زیادہ مرکز کو مضبوط کرو۔اس پیشگوئی کو پورا کرنا اب آپ لوگوں کا کام ہے اور گو بیسیوں نے اس کو پورا کیا مگر بیسیوں ایسے بھی ہیں جنہوں نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی۔میں پھر انہیں توجہ دلاتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ ان کے رب نے ان کی مصیبتوں کا علاج یہ بتایا ہے کہ وَسِعُ مَكَانَکَ۔اپنے مکانوں کو وسیع کرو اور اس طرح مرکز سلسلہ کو مضبوط کر کے دشمن کو اس پر حملہ کرنے کی طرف سے بالکل نا امید کر دو۔پھر اسی الہام میں وَسِعُ مَكَانَكَ کہہ کر اِس امر کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ جب مشکلات آئیں تو اُس وقت زمین پر پھیل جانا اور اپنی تعداد کو کی بڑھانے کی کوشش کرنا۔پس اللہ تعالیٰ نے تمہاری ترقی کا ایک ذریعہ ایک طرف تو تمہیں یہ بتایا ہے کہ اپنے مرکز کو مضبوط کرو اور دوسری طرف یہ بتایا ہے کہ تم چین اور جاپان اور امریکہ اور افریقہ اور سیٹلمنٹس اور دوسرے ممالک میں چلے جاؤ اور دنیا میں پھیلتے چلے جاؤ یہاں تک کہ کوئی قوم تمہارا مقابلہ نہ کر سکے۔یاد رکھو بہترین جرنیل دنیا میں وہی سمجھا جاتا ہے جو اپنی فوج کو عقل کے ساتھ پھیلا سکے۔میرے مخاطب اس وقت وہ ہیں جو فوجی ہنر کو نہیں جانتے اور انہیں خطاب کرنے کی والا وہ شخص ہے جس نے کبھی اپنے ہاتھ سے تلوار نہیں چلائی مگر اللہ تعالیٰ نے اسے علم دیا اور ہر قسم کا علم دیا ہے۔میں نے کبھی فوجی علم پر کوئی کتاب نہیں پڑھی ، میں نے کبھی فوجی پریڈ نہیں دیکھی ، میں سٹریٹ