خطبات محمود (جلد 17) — Page 266
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۲۵۷ سال ۱۹۳۶ء گیا اُس وقت تو مصلحت تھی مگر اب وہ مصلحت ختم ہو چکی ہے۔ میرے کئی خطبات ایسے ہوتے ہیں جنہیں اگر عورتیں بھی سنیں تو ان کا زیادہ شاندار نتیجہ نکل سکتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں آئندہ عورتوں کیلئے بھی خطبہ سننے کا انتظام کر دیا جائے گا۔ دراصل بچوں کو سست بنانے میں عورتوں کا بہت حد تک دخل ہوتا ہے اگر اس قسم کے خطبات وہ سنیں تو گوعورتیں تعلیم میں بہت پیچھے ہیں مگر اخلاص سے کام لے کر وہ بہت سے نقائص کا ازالہ کر سکتی ہیں۔ قادیان کی ایک عورت تھوڑے ہی دن ہوئے میرے پاس آئی اور کہنے لگی میں کہتی ہوں میں اپنے بچہ کو مبلغ بناؤں گی اور میرا خاوند کہتا ہے کہ اُسے دنیا کا کوئی پیشہ سکھانا ہے آپ اس کا فیصلہ کریں میں نے کہا یہ تمہارا خانگی جھگڑا ہے اس میں میں دخل نہیں دے سکتا لیکن ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ تمہارا اثر تمہارے بچے پر زیادہ ہے تم اپنی باتیں اُس کے کانوں میں ڈالتی رہو اور ہمت نہ ہارو تم دیکھو گی کہ اس کے نتیجہ میں ایک دن تمہارے خاوند کی باتیں دھری کی دھری رہ جائیں گی اور تمہارا بچہ مبلغ بن جائے گا کیونکہ بچے پر ماں کا اثر باپ سے زیادہ ہوتا ہے اور تمہارا ارادہ تو نیک ہے اس کا اثر کیوں نہ ہوگا۔ تو اگر عورتوں کیلئے خطبہ سننے کا انتظام کر دیا جائے تو اس کا بھی بہت کچھ فائدہ ہو سکتا ہے لیکن بہر حال جب تک عورتیں خطبہ نہیں سنتیں مردوں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور نہ صرف اپنی اولادوں کو بلکہ اپنے بھائیوں کی اولادوں اور اپنے ہمسائیوں کے بچے کو بھی محنتی اور جفاکش بنانے کی کوشش کریں اور یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ کا وصال کرح کئے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔ جب انسان کرج کرتا ہے تو نفس دُبلا ہونا اور روح موٹی ہونی شروع ہو جاتی ہے لیکن کرح کے بغیر نفس موٹا ہو جاتا اور روح دُبلی ہو جاتی ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور ہر قسم کی مستیاں، عجز اور کسل اس سے دور فرمادے ور اپنے فضل سے اسے محنت ، مشقت اور جفاکشی جفاکشی سے کام کرنے کی عادت ڈالے او الے اور اس طرح کی توفیق (الفضل ۳۰ را پریل ۱۹۳۶ء) اورا عطا فرمائے جس سے ہمارا رب ہمیں مل سکتا ہے۔ ل الانشقاق: ۷ تا ۱۶ ستیہ گرہ: حکومت کے خلاف پُر امن تحریک (فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۷۸۰ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء) الكهف: ۱۰۵ النزعت : ۲ ه مزال : دبلا ہونا۔ لاغری ۔ دُبلا پن ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۲۲ صفحه ۲ مطبوعہ کراچی ٢٠١٠ء)