خطبات محمود (جلد 17) — Page 253
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۲۴۴ سال ۱۹۳۶ء کہیں بھی خرچ نہیں ہوتیں گویا وہ نکتے وجود ہوتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس وقت ایشیائیوں کی زیادہ تر حالت ایسی ہی ہے ۔ یورپ کے لوگوں کے متعلق تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا ۔ ان کی تمام تر کوششیں دنیا پر صرف ہو گئیں لیکن ایشیائیوں کا نانوے فیصدی بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ حصہ ایسا ہے جس کی کوششیں کہیں بھی خرچ نہیں ہوتیں وہ صرف آرام کرنا جانتے ہیں اور کام سے اتنا گھبراتے ہیں گویا موت ہے اور ان کی پوری کوشش اس امر پر صرف ہوتی ہے کہ کسی طرح کام سے چھٹ سکیں اور پھر اگر کوئی کام ان کے سپر د کیا جائے تو وہ کبھی اسے وقت پر پورا نہیں کریں گے اور نہ یہ کوشش کریں گے کہ اس کام میں ترقی ہو حالانکہ انسانی پیدائش اس دنیا میں ہے ہی اسی لئے کہ وہ محنت کریں ۔ یہ جو میں نے اس وقت آیات پڑھی ہیں ان کا سارا مضمون تو وقت کی قلت کی وجہ سے ۔ میں بیان نہیں کر سکتا مگر ان میں اسی مضمون پر زور دیا گیا ہے جو میں اس وقت بیان کر رہا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلِقِيْهِ اے انسان! تجھے کرح کرنی پڑے گی اپنے رب تک پہنچنے کیلئے ۔ کرح کے معنی ہیں شدید محنت ۔ ایسی محنت جس سے انسان کا جسم کمزور ہونا شروع ہو جائے جسے ہمارے ہاں کہتے ہیں کہ ہڈیاں گھل گئیں ۔ یہ حالت جب انسان کی ہو جائے تو اس کے متعلق کہیں گے اس نے کرح کی ۔ کرج کے اصلی معنی کسی چیز کا اندر داخل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ کہتے ہیں كَدَحَ رَأْسَهُ بِالْمُشْطِ اس نے کنگھی کے ساتھ اپنے بالوں کو درست کیا۔ چونکہ سبھی انسان کے بالوں میں داخل ہو جاتی ہے اس لئے اس کے متعلق کرح کا لفظ استعمال کیا گیا ۔ اسی طرح کہتے ہیں كَدَحَ وَجْهَۂ اس نے منہ پر ناخن مارے اور وہ ناخن جلد کے اندر گھس گئے تو کرح اس محنت کو کہتے ہیں جس کا اثر جسم سے اتر کر انسان کے اندر چلا جاتا ہے اور محنت شاقہ کی وجہ سے اس کی ہڈیاں گھلنے لگ جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيْهِ اے انسان! تجھے اتنی محنت کرنی پڑے گی اتنی محنت کرنی پڑے گی کہ اس محنت کی وجہ سے تیری ہڈیاں گھل جائیں تب کہیں تیرے رب کی ملاقات تجھے نصیب ہو گی پھر جب ایسا انسان وہاں پہنچے گا تو اس بات کی علامت کیلئے کہ اس کی کرج سچی تھی اور اس کی محنت پوری اتری خدا تعالیٰ اس کے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دے گا۔