خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 220 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 220

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۲۱۱ سال ۱۹۳۶ء انکسار سے جھک جاؤ گے تو وہ تمہیں توفیق دے گا کہ اپنے آسمانی باپ کا ورثہ حاصل کر سکو لیکن اگر سستی اور غفلت کرو گے تو اس میں کیا شبہ ہے کہ خالی منہ سے نکلی ہوئی دعائیں قبول نہیں ہوا کرتیں ۔ اللہ تعالیٰ کے حضور وہی دعا قبول ہوتی ہے جو دل کے خون سے لکھی جائے زبان کی آواز قبول نہیں ہوتی بلکہ دل کے خون کی تحریر قبول ہوتی ہے۔ اگر دعاؤں کے ساتھ دل کے خون کے چھینٹے دو گے تو کامیابی کے رستے کھل جائیں گے ورنہ جو برکتیں تمہارے لئے مقدر ہیں وہ انتظار کریں گی جب تک کہ تم ان کے قابل نہ ہو جاؤ ۔ انہیں لینا تمہارے اختیار میں ہے چاہے جلد حاصل کر لو اور چاہے ملتوی کرالو۔“ ( الفضل ۱۱ را پریل ۱۹۳۶ء) البقرة: ٤٦ بخاری کتاب الصوم باب فی فضل الصوم صفحه ۳۰۴ ، ۳۰۵ حدیث نمبر ۱۸۹۴ مطبوعه دار السلام رياض ٩٩٩اء الطبعة الثانية سمتی باب ۵ آیت ۴۰ - برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء متی باب ۵ آیت ۳۹۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء ه القصص: ۳۹ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ (النور: ۳۷) ك الاعراف: ۱۵۷