خطبات محمود (جلد 17) — Page 133
خطبات محمود سال ۱۹۳۶ء انہی غیر اسلامی اثرات کے ماتحت ہمارے ملک میں ہڑتالوں کا طریق رائج ہو گیا ہے اس طریق کو ہماری جماعت کے لوگ بھی بعض دفعہ اندھا دھند اختیار کر لیتے ہیں حالانکہ وہ طریق کی ان کیلئے موزوں ہی نہیں ہوتا۔ایک بچے کو بازار میں سے گزرتے ہوئے جب کوئی دوسرا بچہ تھپڑ مارتا ہے اور وہ اس کے جواب میں اپنا ہاتھ اُٹھاتا ہے تو اُس وقت بچے کا ہاتھ اُٹھا نا بُر انہیں لگتا لیکن جس وقت اُس کی ماں اُسے مارتی ہے اور وہ اس کے مقابلہ میں اپنا ہاتھ اُٹھاتا ہے تو سارے کہتے ہیں یہ بڑا بے ادب اور گستاخ ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ پہلے موقع پر اُس کا ہاتھ اُٹھانا ایک اجنبی بچہ کے مقابل میں تھا اور اب اس کا ہاتھ اُٹھانا اپنی ماں کے مقابل میں ہے۔بازار میں سے گزرنے والے بچے میں مقابلہ میں اُس کا ہاتھ اُٹھانا اُسے سج جاتا لیکن اپنی ماں کے مقابلہ میں اُس کا ہاتھ اُٹھا نا اُسے نہیں سمجھتا۔اسی طرح بازار میں سے گزرنے والے ایک لڑکے کو کوئی اجنبی اگر کہے کہ ایک ٹانگ اُٹھا کر کھڑا ہو جا تو وہ لڑ کا اگر بہت زیادہ اخلاق سے کام لے گا تو خاموش ہو کر گزر جائے گا، اس سے کم اخلاق سے کام لے گا تو اسے ایک نظر دیکھ کر گزر جائے گا، اس سے کم اخلاق سے کام لے گا تو اُسے گھور کر گزر جائے گا، اس سے کم اخلاق سے کام لے گا تو بڑ بڑا کر گزر جائے گا اور اس سے کم اخلاق سے کام لے گا تو دو چار سُنا کر گزرجائے گا کہ تو کون ہوتا ہے جو مجھے اس قسم کی بات کہے لیکن جس وقت سکول روم میں اُستادلر کے سے کہتا ہے کہ ایک ٹانگ پر کھڑا ہو جاتی تو اُس وقت اگر لڑ کا اُستاد کو وہی جواب دے جو وہ بازار میں ایک اجنبی شخص کو دیتا ہے تو سارے کہیں گے یہ بڑا ہی بد تہذیب ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ بازار میں ایک اجنبی کے سامنے اس کے الفاظ سج جاتے تھے لیکن اُستاد کے سامنے نہیں سجتے۔اسی طرح ایک مسلمان کہلانے والے کا بھی مغربی طریق عمل اختیار کرنا اور اسلامی طریق کو چھوڑ دینا اسے کسی صورت میں نہیں سج سکتا۔اسلامی عمارت جو تمدن کے متعلق ہے اس کی بنیاد انصاف اور محبت پر ہے اس لئے اپنے کی حقوق کے حصول کیلئے بھی وہی طریق اختیار کرنا چاہئے جو انصاف اور محبت پر مبنی ہو۔یہی وجہ ہے که حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جب کہیں سٹرائک ہوتی اور کوئی احمدی اس میں شریک ہوتا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُسے سخت سزا دیتے اور اُس پر اظہار ناراضگی فرماتے۔اور یہی وجہ ہے کہ سٹرائک یا سٹرائک کے مشابہہ بھی جب بعض احمد یوں نے کوئی حرکت کی ہم نے