خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 748 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 748

خطبات محمود ۷۴۸ ۴۴ سال ۱۹۳۶ مخلصین جماعت کو جلسہ سالانہ میں بکثرت شریک ہوکر دائر الامان کے فیوض و برکات سے حصہ لینا چاہئے سادہ زندگی اختیار کرو کہ یہ اس اسلامی تمدن کا نقطۂ مرکزی ہے جسے اسلام دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے (فرموده ۱۸؍ دسمبر ۱۹۳۶ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- پہلے تو میں باہر کے دوستوں کی توجہ کیلئے اس امر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ اس سال چندوں میں کئی رنگ میں زیادتی ہوئی ہے اور اتنی زیادتی ہوئی ہے کہ سلسلہ کی تاریخ میں اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔مثلاً تین تحریکیں خصوصیت کے ساتھ اس سال نہایت اہم ہوئی ہیں ایک تو دوستوں میں یہ تحریک کی گئی تھی کہ وہ اپنا حصہ وصیت یا عام چندہ پہلے سے زیادہ کر دیں۔اس پر بعض دوستوں نے دسواں حصہ دینے کے بجائے نواں حصہ دینا شروع کر دیا ہے اور بعض نے نواں کی حصہ دینے کی بجائے آٹھواں حصہ دینا شروع کر دیا ہے اور بعض نے اس سے بھی زیادہ۔اسی طرح جو ن پہلے چار پیسے فی روپیہ چندہ دیا کرتے تھے انہوں نے اب پانچ پیسے فی روپیہ کے حساب سے چندہ دینا شروع کر دیا ہے اور بعضوں نے اس سے بھی زیادتی کی ہے گویا چندہ عام کو مد نظر رکھتے ہوئے جو چندہ دوست پہلے دیتے تھے کم سے کم اُس کا سوایا انہوں نے کر دیا ہے اور اس