خطبات محمود (جلد 17) — Page 244
خطبات محمود ۲۴۴ سال ۱۹۳۶ کہیں بھی خرچ نہیں ہوتیں گویا وہ نکتے وجود ہوتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس وقت ایشائیوں کی زیادہ تر حالت ایسی ہی ہے۔یورپ کے لوگوں کے متعلق تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ضَلَّ سَعْيُهُمُ الْحَيَوةِ الدُّنْیا۔ان کی تمام تر کوششیں دنیا پر صرف ہو گئیں لیکن ایشیائیوں کا نانوے فیصدی بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ حصہ ایسا ہے جس کی کوششیں کہیں بھی خرچ نہیں ہوتیں وہ صرف آرام کرنا جانتے ہیں اور کام سے اتنا گھبراتے ہیں گویا موت ہے اور ان کی پوری کوشش اس امر پر صرف ہوتی ہے کہ کسی طرح کام سے چھٹ سکیں اور پھر اگر کوئی کام ان کے سپر د کیا جائے تو وہ کبھی اسے وقت پر پورا نہیں کریں گے اور نہ یہ کوشش کریں گے کہ اس کام میں ترقی ہو حالانکہ انسانی پیدائش اس دنیا میں ہے ہی اسی لئے کہ وہ محنت کریں۔یہ جو میں نے اس وقت آیات پڑھی ہیں ان کا سارا مضمون تو وقت کی قلت کی وجہ سے ی میں بیان نہیں کر سکتا مگر ان میں اسی مضمون پر زور دیا گیا ہے جو میں اس وقت بیان کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یايُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلقِيْهِ اے انسان! تجھے کدح کرنی پڑے گی اپنے رب تک پہنچنے کیلئے۔کدح کے معنی ہیں شدید محنت۔ایسی محنت جس سے انسان کا جسم کمزور ہونا شروع ہو جائے جسے ہمارے ہاں کہتے ہیں کہ ہڈیاں گھل گئیں۔یہ حالت ہے جب انسان کی ہو جائے تو اس کے متعلق کہیں گے اس نے کرح کی۔کدح کے اصلی معنی کسی چیز کی کا اندر داخل ہو جاتا ہے۔چنانچہ کہتے ہیں كَدَحَ رَأْسَهُ بِالْمُشْطِ اس نے لکھی کے ساتھ اپنے بالوں کو درست کیا۔چونکہ شکھی انسان کے بالوں میں داخل ہو جاتی ہے اس لئے اس کے متعلق کدح کا لفظ استعمال کیا گیا۔اسی طرح کہتے ہیں كَدَحَ وَجْهَهُ اس نے منہ پر ناخن مارے اور وہ ناخن جلد کے اندر گھس گئے تو کدح اس محنت کو کہتے ہیں جس کا اثر جسم سے اتر کر انسان کے اندر چلا لی ہے جاتا ہے اور محنت شاقہ کی وجہ سے اس کی ہڈیاں گھلنے لگ جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلِقِيْهِ اے انسان! تجھے اتنی محنت کرنی پڑے گی اتنی محنت کرنی پڑے گی کہ اس محنت کی وجہ سے تیری ہڈیاں گھل جائیں تب کہیں تیرے رب کی ملاقات تجھے نصیب ہوگی پھر جب ایسا انسان وہاں پہنچے گا تو اس بات کی علامت کیلئے کہ اس کی کدح کچی تھی اور اس کی محنت پوری اتری خدا تعالیٰ اس کے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دے گا۔