خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 212 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 212

خطبات محمود ۲۱۲ (١٢ سال ۱۹۳۶ء اپنے نفوس کی اصلاح کی طرف توجہ کرو اور خدا تعالیٰ کی خشیت اور اس کی محبت پیدا کرو (فرموده ۱۰ را پریل ۱۹۳۶ء) تشهد تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔انسانی زندگی کے مختلف دور ہوتے ہیں۔کچھ ان حالات کے لحاظ سے جو انسان پر گزرتے ہیں اور کچھ اُس علم کے لحاظ سے جو اُ سے حاصل ہوتا ہے۔یعنی کبھی تو وہ ایسے حالات میں سے گزررہا ہوتا ہے جو اُس کی ترقی کا موجب ہوتے ہیں اور کبھی ایسے حالات میں سے گزر رہا ہوتا ہے جو اس کے تنزل کا موجب ہوتے ہیں۔پھر بھی وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں ایسے حالات میں سے گزر رہا ہوں جو میرے لئے ترقی کا سامان اپنے اندر رکھتے ہیں اور کبھی وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں یسے حالات میں سے گزر رہا ہوں جو میرے لئے ننزل کا سامان اپنے اندر رکھتے ہیں لیکن حقیقت اس کی کا خیال درست نہیں ہوتا۔اس حالت میں جب وہ گھبراہٹ کا اظہار کر رہا ہوتا ہے اس کیلئے خوشی کی اور مسرت کا مقام ہوتا ہے اور جب خوشی کا اظہار کر رہا ہوتا ہے اس کیلئے گھبرانے اور رونے کا مقام ہوتا ہے۔مؤمنوں کو اللہ تعالی اونچا کر رہا ہوتا ہے لیکن بظاہر انہیں اپنے سامنے مشکلات نظر آتی ہیں۔مؤمنوں اور کفار کا مقابلہ بھی اِسی طرح کا ہوتا ہے۔دونوں کی حالتیں در حقیقت عدم علم کی وجہ ی