خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 175 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 175

خطبات محمود ۱۷۵ سال ۱۹۳۶ء فاش ہو گیا ہے تو انہوں نے ہمارا نام لے دیا ہو اور کہہ دیا ہو کہ احمدی دستخط لے رہے تھے۔اس کو میں ماننے کیلئے تیار ہوں لیکن اس امر کو تسلیم کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں کہ ہزا ایکسی لینسی گورنر پنجاب پر اس کا کوئی اثر ہو۔پس واقعہ جو ہے وہ اس کے بالکل الٹ ہے جو بیان کیا جاتا ہے۔ہم نے کی سر ہنری کریک کی تائید میں دستخط نہیں کروائے بلکہ اُن دستخطوں کوڑ کوایا اور سر ہنری کر یک تک بات پہنچائی کیونکہ یہ محض بعض لوگوں کی چالبازی تھی جو چاہتے تھے کہ اپنے لئے ترقی کی کوئی راہ نکالیں مگر انہوں نے اپنی ترقی کے شوق میں یہ نہ سوچا کہ وہ انگریزی حکومت کی جڑوں پر تبر رکھ رہے ہیں۔پس میں آج اس راز کو کھول دیتا ہوں لیکن ساتھ ہی یہ کہہ دیتا ہوں کہ میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ ہرا سیکسی لینسی کی طبیعت پر اس واقعہ کا کسی رنگ میں کوئی اثر ہو۔پھر کیا بات ہے اور کس جگہ سے یہ امر شروع ہوا ہے اس کا ہمیں آج تک علم نہیں ہو سکا۔بعض لوگ بتاتے ہیں کہ پنجاب گورنمنٹ سے شروع ہوا اور نیچے آیا، بعض لوگ کہتے ہیں کہ نیچے سے شروع ہوا اور اوپر گیا ، اور بعض یہ کہتے ہیں کہ گورنمنٹ آف انڈیا سے نیچے آیا مگر بہر حال کہیں سے یہ بات شروع ہوئی نتیجہ یہ ہے کہ متواتر ایسی تدبیریں اختیار کی جاتی ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ جماعت کا امن برباد کیا جائے اور اس کی طاقت کو تو ڑا جائے۔یہ تو میں بار ہا بتا چکا ہوں کہ ہماری جماعت کو توڑنے کی کسی میں ہمت نہیں۔یہ وہ کونے کی کا پتھر ہے کہ جو اس پر گر اوہ بھی ٹوٹا اور جس پر یہ گر اوہ بھی چکنا چور ہوا۔اگر حکومت کے کسی افسر کا یہ خیال ہے کہ وہ احمدیت کو مٹا سکتا ہے تو یہ بالکل ناممکن بات ہے۔وہ افسر مجھ کو نقصان پہنچا سکتے ہی ہیں، جماعت کے ہر شخص کو فرداً فرداً نقصان پہنچا سکتے ہیں حتی کہ وہ ہمیں مار بھی سکتے ہیں۔جب حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر لٹکائے گئے اور حضرت زکریا علیہ السلام قتل کئے گئے تو ہم کس طرح کی کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں حکومت قتل نہیں کر سکتی یا نقصان نہیں پہنچا سکتی۔خدا تعالیٰ نے حکومت کو جو طاقتیں دی ہیں ان کے ماتحت وہ ایسا کام کر سکتی ہے، چاہے وہ جائز ہو یا نا جائز ، مگر جماعت میرا نام نہیں ، جماعت زید کا نام نہیں ، جماعت بکر کا نام نہیں بلکہ جماعت اس تعلیم کا نام ہے جسے زید، بکر، عمر، خالد کسی کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں پھیلانا ہے۔اس چیز کو مٹانے کی کسی میں طاقت نہیں اور عقلمند انسان تو اتنی سی بات سے ہی اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ مٹنے والی تحریکیں ہمیشہ ہی